Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ئٹ ہاؤس میں نیوز بریفنگ کے دوران امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ ’جنگ بندی کے بجائے غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے ’وقفے‘ پر غور کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم نہیں مانتے کہ جنگ بندی اس وقت درست جواب ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت جنگ بندی حماس کو فائدہ دے گی۔

افغانستان نے ہدف باآسانی 45.2 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے 62 رنز بنائے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 74 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز اور عظمت اللہ عمرزئی نے 63 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

انتخابی بانڈ اسکیم کا دفاع کرتے ہوئے اے جی وینکٹرامانی نے کہا کہ یہ کسی موجودہ حق کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے اور اسے آئین کے حصہ سوئم کے تحت کسی بنیادی حق کے خلاف نہیں کہا جا سکتا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ایسا قانون جو اتنا رجعت پسند نہ ہو اسے کسی اور وجہ سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر اعظم  نریندر مودی 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے۔ 30 اکتوبر کو، صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے، وہ امباجی مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر تقریباً 12 بجے ، مہسانا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 31 اکتوبر کو صبح تقریباً 8 بجے، وہ کیوڑیا جائیں گے۔

سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ٹائیگر 3 کے لیے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس  پر شائقین کی جانب سے کافی مثبت ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ ٹائیگر اور زویا کی جوڑی کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے مداح پرجوش ہیں۔ فلم رواں سال دیوالی کے خاص موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے 17 اکتوبر کو  نارویکر کو شیو سینا کے حریف گروپ کی طرف سے پارٹی میں تقسیم کے بعد ایک دوسرے کے ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر کی گئی کراس پٹیشنز پر فیصلہ کرنے کے لیے ایک حقیقت پسندانہ ٹائم فریم دینے کا آخری موقع دیا۔

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں، جنوبی افریقہ نے چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دی ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے افریقی گیند بازوں نے پاکستان کو 46.4 اوورز میں 270 رنز پر آل آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں افریقہ نے 47.2 اوورز میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

 اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)کے ایک حالیہ مطالعہ میں  اسکیم کی کارکردگی کو کافی سراہا  گیاہے ۔ اس مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ اسکیم کے تحت  مستفیدین میں سے43فیصدریڑھی  پٹری والی خواتین ہیں۔ مزید برآں  پی ایم سواندھی سے فائدہ اٹھانے والوں میں سے 44فیصد افراد  دیگر پسماندہ ذاتوں (او بی سی) زمرے سے تعلق رکھتے ہیں۔

کانگریس نے راجگوپال ریڈی کو منگوڈے سے، مرلی نائک کو محبوب آباد سے اور رابن ریڈی کو عنبر پیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی نے تلنگانہ کی 119 میں سے 100 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ریاست کی تمام سیٹوں کے لیے 30 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔