Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


اسرائیل کی غزہ پر جاری جارحیت کے بعد لبنان میں سرگرم تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا جمعے کو اہم اعلان متوقع ہے جس میں وہ تمام تر صورت حال پر اپنا موقف پیش کریں گے۔حسن نصر اللہ پہلی مرتبہ چپ توڑیں گے اور ان کے متوقع بیان کو اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

محمد شامی کی انتہائی تباہ کن گیندبازی اور محمد سراج کا طوفانی وار سری لنکائی بلے بازوں کو زیادہ دیر تک کریچ پر رہنے نہیں دیا ۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوور بھی نہیں کھیل پائی اور آل آوٹ ہوگئی ۔ محمد شامی نے 5 وکٹ حاصل کئے جبکہ محمد سراج نے 3 وکٹ حاصل کئے۔

اختر نے  بتایاکہ ہو سکتا ہے میں ریٹائر ہو رہی ہوں لیکن میں تھکی ہوئی نہیں ہوں اور یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ میرے لیے کس خدمت کا انتخاب کرتی ہے۔نجمہ اختر نے 2019 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالاتھا۔ 2022 میں، انہیں حکومت ہند کی طرف سے پدم شری سے نوازا گیا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ دفعہ 161 کے تحت تفتیش کے دوران پولیس کے سامنے دیے گئے بیانات شواہد ایکٹ کی دفعہ 145 کے تحت 'پچھلے بیانات' ہیں اور اس لیے اسے گواہ سے جرح کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ صرف ایک گواہ کے لیے ہے۔ محدود مقصدہے، ایسے گواہ کی 'تردید' کرناہے۔

مراٹھا ریزرویشن کو لے کر مہاراشٹر میں کئی مقامات پر احتجاج جاری ہے۔ کچھ حمایت میں استعفیٰ دے رہے ہیں تو کچھ مشتعل افراد ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔ ریزرویشن کو لے کر جاری احتجاج کے درمیان مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے آج کل جماعتی میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے بھی لیے گئے۔

غزہ کے سول ڈیفنس ڈائریکٹر احمد الکوہلوت نے الجزیرہ کو انٹرویو میں اسرائیلی حملوں کے بعد ہسپتالوں کے لیے ایندھن کے حصول میں مدد کے لیے دنیا سے اپیل کی جہاں جبالیہ میں حملے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں جگہ کم ہے، لاشیں اور زخمی فرش پر پڑے ہیں،۔

سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن مظاہرین کی طرف سے آٹھ رکاوٹوں کے بغیر اپنا تعارفی کلمات ختم نہیں کر سکے جنہیں بالآخر ہٹا دیا گیا۔ وہ "غزہ میں جنگ بندی" اور "غزہ کے بچوں کو بچاؤ" کے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے اپنے ہاتھ اٹھا رکھے تھے جن پر سرخ رنگ لگا رکھا تھا۔

اس فتح کے بعد پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کے 7 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان نے 3 میچز جیتے ہیں جبکہ 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شکیب الحسن کی قیادت میں بنگلہ دیش کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر ہے۔