Rahmatullah
Bharat Express News Network
Encounter between police and thieves: بینک لاکر لوٹنے والے ڈاکوؤں کا کردیا گیا انکاؤنٹر، پہلا لکھنؤ میں اور دوسرا غازی پور میں مارا گیا
پولیس نے بتایا کہ تینوں گرفتار ملزمان کی عمریں 22 سے 28 سال کے درمیان ہیں۔ پیر کی صبح تقریباً 8 بجے ان کی گاڑی چنہٹ کے لولائی گاؤں کے قریب روکی گئی۔ جب رکنے کو کہا گیا تو ملزم نے پولیس پر گولی چلائی، پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
Rambhadr Acharya slams Mohan Bhagwat: موہن بھاگوت ہندوؤں کے قائد نہیں ہو سکتے،وہ ہندومت کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے،وہ صرف اپنی سیاسی روٹی سینکتے ہیں:رام بھدراچاریہ
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر میں سنگھ کا کوئی رول نہیں ہے۔ جب سنگھ کا وجود نہیں تھا تب بھی ہندو مذہب موجود تھا۔ رام مندر تحریک میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔
ED registers money laundering case: جس کے کار سے ملا تھا52 کلو سونا اور 10 کروڑ نقدی،اس کے خلاف اب ای ڈی کرے گی جانچ ،منی لانڈرنگ کا کیس درج
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے دفتر سے برآمد ہونے والی ڈائری میں درج ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک سال میں 100 کروڑ روپے کا لین دین کرتا تھا۔ اس ڈائری میں اس ماہ کے حسابات ملے ہیں۔
PM Modi distributed appointment letters: روزگار میلہ کے تحت پی ایم مودی نے 71000 نوجوانوں کو دیا تقرری نامہ،کہا-ملک ہر میدان میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ قابل تجدید توانائی سے لے کر آرگینک فارمنگ تک، خلا سے دفاع کے شعبے تک، سیاحت سے لے کر فلاح و بہبود کے شعبے تک، ملک ہر شعبے میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
Injured MPs in parliament scuffle discharged from hospital: پارلیمنٹ کے باہر ہنگامہ آرائی میں زخمی بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو اسپتال سے ملی چھٹی،جانئے اب کیسی ہےان کی حالت
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے درمیان دھکا مکی کے دوران وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئے تھے ۔ اس حادثے میں دونوں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے سر میں چوٹیں آئیں اور انہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔
Delhi rain amid chilling cold: زہریلی ہوا کے ساتھ دھند کی چادر میں لپٹی شدید سردی کا ستم جھیل رہی دہلی میں ہلکی بارش،تھمنے لگی روزمرہ کی رفتار
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔ کچھ مقامات پر گھنی سے بہت گھنی دھند پڑ سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مرئیت(ویجبلیٹی) 50 میٹر سے کم ہو سکتی ہے۔ اب سردی مزید بڑھ جائے گی۔
Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے تھے۔ بھوک ان کے اہم اعضاء جیسے اعصابی نظام، جگر اور گردے کو متاثر کر رہی ہے۔ ان کے بلڈ پریشر میں بھی اتار چڑھاؤ ہوتا دکھ رہا ہے، بعض اوقات بہت تیز، جو کہ تشویشناک بات ہے۔
UPPCL warned MP Ziaur Rahman Barq: ضیاء الرحمن برق کے خلاف بڑا ایکشن،15دنوں میں 1.91کروڑ روپئے کا جرمانہ ادا نہ کرنے پر جائیداد کرلی جائے گی ضبط
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ ہم نے سنیچر کو سنبھل میں ایم پی کی رہائش گاہ پر بجلی ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت نوٹس بھیجا اور انہیں 1.91 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا۔
A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیاہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے، ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد یہاں پر مشترکہ کاروائی کی گئی ،اس دوران ان تینوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ میں ان تینوں کو گولیاں لگ گئیں۔