Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


دراصل یہ معاملہ تلنگانہ اسمبلی میں سنجیدہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ ریونتھ ریڈی اور اکبرالدین اویسی نے یہ مسئلہ اٹھایا اور اللو ارجن پر سوال اٹھائے، جس کی وجہ سے معاملہ مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے افغانستان کی سرحد کے قریب ایک فوجی چوکی پر ہفتے کی رات حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بارے میں انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 16 فوجی جان سے گئے اور پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان ایک غیر معمولی ملک ہے کیونکہ یہ ایک تہذیب والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ثقافتی طاقت کو مکمل طور پر بروئے کار لا کر ہی یہ عالمی سطح پر اپنا اثر ڈال سکے گا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان نسل اپنے ورثے کی قدر کو سمجھے۔

زراعت کا محکمہ مانیک راؤ کوکاٹے کو، حسن مشرف کو میڈیکل ایجوکیشن دیا گیا ہے، خوراک، شہری سپلائی اور کنزیومر پروٹیکشن کا محکمہ دھننجے منڈے کو دیا گیا۔ دتاتریہ بھرنے کو کھیل اور یوتھ ویلفیئر، اقلیتی ترقی اور اوقاف کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ بانیان جامعہ نے جو خواب دیکھاتھا،آج اس خواب کو اپنے کندھے پر لئے گھوم رہا ہوں اور کوشش کررہاہوں کہ وہ شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

آر اشون کی ریٹائرمنٹ پر سابق کرکٹر کپل دیو  نے کہا کہ اگلی نسل کو ہم سے بہتر ہونا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو دنیا آگے نہیں بڑھ رہی ہے۔ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی سچن تندولکر یا سنیل گواسکر کے قریب آئے گا۔

دوسری جانب کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی شکایت میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کے ساتھ لوک سبھا کے باہر دھکا مکی کی گئی ہے۔ بی جے پی کے ممبران نے انہیں دھکا دیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے یہ خط بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر پر وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے سلسلے میں لکھا ہے۔

جن بچوں نے ایس این کھنڈیلوال کو بڑھاپے میں گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔ اب وہ ان بچوں کا نام بھی نہیں لینا چاہتے۔ انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔اسی لئے وہ کہتے ہیں کہ میرے گھر والوں کے بارے میں نہ پوچھو۔ میرا ایک خاندان تھا۔ اب نہیں ہے۔

اڈانی گروپ نے اس مہم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ملک کے دور دراز دیہاتوں میں بجلی نہیں ہے۔ وہاں ایک بچہ اپنے باپ سے پوچھتا ہے کہ بجلی کب آئے گی، جس پر باپ جواب دیتا ہے کہ 'پہلے پنکھا آئے گا، پھر بجلی آئے گی'۔