Bharat Express

Ajit Pawar on Muslim Reservation: مہاراشٹر میں مسلم ریزرویشن کا معاملہ اٹھاکر اجیت پوار نے بڑھائی ایکناتھ شندے کی پریشانی؟ جانئے پورا معاملہ

Ajit Pawar on Muslim Reservation: مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کا معاملہ اٹھایا ہے۔ دراصل، اجیت پوار نے گزشتہ دنوں مسلم برادری سے متعلق مسائل اور ان کے حل کے لئے اہم میٹنگ کی ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم سے متعلق پھر میٹنگ ہوگی۔ (فائل فوٹو)

Ajit Pawar on Muslim Reservation: مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے پیرکے روزمسلمانوں کے لئے تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن کی تجویزپیش کی، جس سے ان کے اتحادیوں میں ناراضگی بڑھ گئی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے الگ ہونے والے گروپ کے سربراہ اجیت پواراوران کے حامی یکم جولائی کو وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت میں شامل ہوگئے تھے۔

تاہم، حکمراں اتحاد کے دیگردوشراکت داروں (ایکناتھ شندے کی گروپ والی شیو سینا اور بی جے پی) کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، خاص طورپردیویندر فڑنویس نے مذہب کی بنیاد پرکوٹہ میں اضافہ نہ کرنے کی بات کہی ہے۔ این سی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس مسئلے کا اثرآئندہ لوک سبھا الیکشن پرپڑے گا اوراسمبلی انتخابات متاثرہوسکتے ہیں، این سی پی (اجیت پوارگروپ) کی نظرمسلم ووٹوں پرہے، جوریاست کے کئی حلقوں میں ایک اہم عنصرثابت ہوسکتا ہے۔
اجت پوارنے حال ہی میں یقین دہانی کرائی تھی اوراس بات کا اعادہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق فیصلے کونافذ کرنے اورمعاشی طورپرپسماندہ مسلمانوں کے لئے خصوصی پیکج کے لئے وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کے ساتھ مسلم کوٹہ کا مسئلہ اٹھائیں گے۔ تعلیم میں مسلم کوٹہ کا خیال 2014 میں سابقہ کانگریس-این سی پی حکومت نے پیش کیا تھا، یہ گزشتہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے وعدوں میں بھی شامل تھا، جس میں جون 2022 میں اس کے خاتمے سے پہلےاجیت پوارنائب وزیراعلیٰ تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read