Bharat Express DD Free Dish

Muslim Reservation

ڈاکٹر کے لکشمن نے راجیہ سبھا میں مسلمانوں کو اوبی سی کیٹیگری سے باہرکرنے کا موضوع اٹھایا۔ ان کے اس موضوع پراپوزیشن نے واک آوٹ کیا۔ انہوں نے تلنگانہ، آندھرا پردیش سمیت کئی ریاستوں کی اوبی سی ذات کو مرکزی فہرست میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ذات پات کے سروے اور مسلمانوں کو پسماندہ طبقے کے زمرے میں شامل کرنے کو لے کر تلنگانہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بنڈی سنجے کمار نے کانگریس حکومت کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت اس بات پر قائم ہے کہ ملک میں موجودہ ریزرویشن سسٹم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔ یہ کانگریس ہی تھی ،جس نے مسلمانوں کو درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کا کوٹہ دے کر اسے کمزور کیا۔

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ 'میں مسلمانوں کے لیے دس فیصد ریزرویشن پر بات نہیں کروں گا۔ لیکن، آپ مجھے ہاں یا نہیں کہنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ میں مسلمانوں کے لیے دس فیصد ریزرویشن کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

کانگریس لیڈر اجے کمار نے کہا کہ امت شاہ، پہلے چندرابابو نائیڈو اور جے ڈی ایس سے حمایت لینا بند کریں اور پھر اس طرح کی بات کریں، اگر امت شاہ اس طرح بولیں گے تو پی ایم مودی خود امت شاہ کو پارٹی سے نکال دیں گے۔

تیلگودیشم پارٹی کے لیڈرکے رویندرکمارنے آندھرا پردیش میں مسلمانوں کوریزرویشن جاری رکھنے کی بات کی ہے۔ رویندرکمارنے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ریزرویشن جاری رکھنے میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔

مسلم ریزرویشن پر بی جے پی لیڈروں کے بیان کے بعد یہ بحث چل رہی ہے کہ اس نظام پر نظرثانی کی جائے گی۔ ریزرویشن پر نظرثانی کا معاملہ بھی یوپی کے مسلمانوں کے ذہنوں میں گھوم رہا ہے۔ ایک سوال یہ بھی ہے کہ اس وقت صرف یوپی میں مسلم ریزرویشن کا جائزہ کیوں لیا جا رہا ہے۔

سواتی مالیوال کے انٹرویو پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "جس شخص نے پوری دہلی کو سی سی ٹی وی دینے کی بات کی، وہ اپنے گھر کے ڈرائنگ روم کی فوٹیج نہیں دے پا رہا ہے... کیا وہ دہلی کو محفوظ رکھے گا؟ خواتین کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ آج کیجریوال ملک کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

ایس پی سماجوادی پارٹی کے رکن پا رلیمنٹ نے کہا کہ اب ہندو بھائی ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، کوئی طاقت ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کر سکتی۔

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں او بی سی ریزرویشن جاری رہے گا، کیونکہ اس سے متعلق بل آئین کے دائرہ کار میں منظور کیا گیا تھا۔ سی ایم ممتا نے بی جے پی پر ریزرویشن روکنے کا الزام لگایا۔