نوح تشدد کے اہم ملزم بٹو بجرنگی کو پولیس نے فرید آباد میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے تشدد کیس کی تحقیقات کے بعد بٹو بجرنگی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہریانہ کے نوح سے تشدد شروع ہواتھا، جس نے گروگرام اور آس پاس کے اضلاع کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔ بٹو بجرنگی اس تشدد کا کلیدی ملزم تھا۔آپ کو بتا دیں کہ برجمنڈل شوبھایاترا سے پہلے بٹو بجرنگی نے سوشل میڈیا پر کئی اشتعال انگیز پوسٹس کی تھیں۔جس کی وجہ سے حالات پہلے ہی کشیدہ بن گئے تھے۔ بجرنگ دل کے بٹو بجرنگی کو سی آئی اے تاوڈو نے نوح تشدد کیس میں گرفتار کیا ہے۔ بٹو بجرنگی کے خلاف صدر تھانہ نوح میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اے ایس پی اوشا کنڈو کی شکایت پر بٹو بجرنگی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ نوح تشدد کے معاملے میں بٹو بجرنگی پر یہ دفعہ 148,149,332,353,186,395,397,506,25,54,59 لگائی گئی ہیں۔ اس کے خلاف تھانہ نوح صدر میں مقدمہ نمبر 413 درج کیا گیا۔
خاص بات یہ ہے کہ ہریانہ کے نوح میں ہندو تنظیموں نے ہر سال کی طرح 31 جولائی کو برجمنڈل یاترا نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ انتظامیہ سے اس کی اجازت بھی لی گئی۔ لیکن برجمنڈل یاترا کے دوران اس پر پتھراؤ کیا گیا۔ کچھ ہی دیر میں یہ دونوں برادریوں کے درمیان تشدد میں بدل گیا۔ ماحول اس قدر گرم ہو گیا کہ سینکڑوں کاروں کو آگ لگا دی گئی۔ سائبر پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا۔ فائرنگ بھی کی گئی۔ پولیس پر بھی حملہ کیا گیا۔ نوح کے بعد سوہنا میں بھی پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ اس کے بعد تشدد کی آگ نوح سے فرید آباد-گروگرام تک پھیل گئی۔
#WATCH : CCTV footage of Nuh police have arrested Bittu Bajrangi from Faridabad for giving a provocative speech.#bittubajrangi #NuhViolence #Nuh #nuhstonepelting #nuhrioters #nuhriots #BREAKING_NEWS #BreakingNews #LatestNews #LatestUpdates #CCTV #CCTVFootage #Haryana… pic.twitter.com/Dkvj2SBxx5
— upuknews (@upuknews1) August 15, 2023
بٹو بجرنگی سے جب پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یاتری ہتھیار اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس پر بجرنگی نے کہا، ‘کچھ لوگوں کے پاس ہتھیار تھے، لیکن وہ سب لائسنس یافتہ تھے۔ اور جو تلواریں ہم اپنے پاس رکھتے ہیں وہ عبادت، شادی بیاہ، رسومات کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ انہیں قتل کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔قابل ذکر ہے کہ اس یاترا سے قبل بٹو بجرنگی نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا جس میں وہ بھگوا لباس میں نظر آ رہا تھا۔ اس میں وہ میوات والوں کو دھمکی اور استقبال کی پوری تیاری کرنے کی بات کہی تھی ،جس کی وجہ سے میوات کے لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھنے کو ملی تھی ۔
بھارت ایکسپریس۔