Monu Manesar Judicial Custody Extended: مونو مانیسر کی عدالتی حراست میں 14 دن کی توسیع کی ، اقدام قتل کا درج ہےمقدمہ
مانیسر کو ناصر اور جنید کے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جن کی جلی ہوئی لاشیں 16 فروری کو راجستھان-ہریانہ سرحد پر ایک گاڑی سے ملی تھیں۔ ایسے الزامات ہیں کہ چند فرضی گاؤ رکھشکوں نے ان پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر انہیں اغوا کر لیا تھا۔
Monu Manesar in Nuh Violence: جنید-ناصر کے قتل سانحہ کا ماسٹر مائنڈ مونو مانیسر کی رہائی کے لئے بجرنگ دل اور وی ایچ پی نے اٹھایا یہ بڑا قدم
مبینہ گئورکشک مونومانیسر کی رہائی کے مطالبہ سے متعلق ہندو تنظیموں نے سڑک پرخوب ہنگامہ بھی کیا اورسائبرسٹی گروگرام میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کرکے ڈی سی کو میمورنڈم سونپا۔ اس دوران تمام ہندو تنظیموں کے سینکڑوں کارکنان نے مونو مانیسر کو ضمانت دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Rajasthan New: مونو مانیسر اور لارنس بشنوئی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو چیٹ دریافت ، لارنس سے کیوں رابطے میں تھا مونو؟ پولیس تفتیش میں مصروف
مونو مانیسر کے موبائل کی جانچ کے دوران ہریانہ پولیس کو مونو مانیسر اور لارنس بشنوئی کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ویڈیو چیٹ ملی ہے۔ معلومات کے مطابق لارنس بشنوئی اور مونو مانیسر کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ویڈیو چیٹ تقریباً ایک سال پرانی بتائی جاتی ہے۔
Nasir-Junaid Murder Case: جنید-ناصر کو زندہ جلائے جانے کے معاملے میں مونو مانیسر کا بڑا انکشاف، 8 دن پہلے ہوئی تھی پلاننگ
بجرنگ دل لیڈر مونو مانیسر راجستھان پولیس کی ریمانڈ پر ہے۔ اس دوران اس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ جنید اور ناصر کو سبق سکھانے کے لئے 8 دن پہلے ہی گینگ نے پوری پلاننگ کی تھی۔
Monu Manesar in custody of Haryana Police: بجرنگ دل لیڈر اور ناصر-جنید کے قتل کا ملزم مونو مانیسر ہریانہ میں گرفتار، یہاں دیکھیں ویڈیو
راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹ میکا گاؤں کے باشندہ جنید عرف جونا (35 سال) اورناصر(25 سال) کا مبینہ طور پراغوا کرلیا گیا تھا اوران کی لاش ہریانہ کے بھوانی کے لوہارو میں ایک جلی ہوئی کارمیں ملی تھی۔
Nuh violence: Cow vigilante Bittu Bajrangi gets bail: نوح فساد کے کلیدی ملزم بٹو بجرنگی کو مل گئی ضمانت
جیل میں بند نوح تشدد کے ملزم بٹو بجرنگی عرف راج کمار کو ضمانت مل گئی ہے۔ اسے 15 اگست کی شام فرید آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ بٹو بجرنگی نے نوح میں برجمنڈل یاترا کے دوران سوشل میڈیا پر کئی اشتعال انگیز پوسٹ کی تھیں۔
Nuh Violence: مونو مانیسر پر ہریانہ پولیس مہربان، گئو رکشک کو کلین چٹ دیتے ہوئے اے ڈی جی پی ممتا سنگھ نے کہی یہ بڑی بات
اے ڈی جی پی ممتا سنگھ کا کہنا ہے کہ بٹو بجرنگی کی گرفتاری تشدد پھیلانے یا فساد پھیلانے کے الزام میں نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مونو مانیسر کا بیان اشتعال انگیز نہیں ہے۔
Nuh Violence: بٹو بجرنگی کے بعد اب مونو مانیسر ہوگا گرفتار؟ پولیس افسر نے کہی یہ بڑی بات
ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد معاملے میں بٹو بجرنگی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بٹو بجرگی کے بعد مونو مانیسر کوگرفتار کیا جائے گا؟ مونو مانیسرپردومسلم نوجوان ناصر اورجنید کے قتل کا الزام ہے۔
Bittu Bajrangi arrested in connection with Nuh violence: نوح فساد کا کلیدی ملزم بٹو بجرنگی ہوا گرفتار،مونو مانیسر ابھی بھی فرار
بٹو بجرنگی کے خلاف صدر تھانہ نوح میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اے ایس پی اوشا کنڈو کی شکایت پر بٹو بجرنگی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ نوح تشدد کے معاملے میں بٹو بجرنگی پر یہ دفعہ 148,149,332,353,186,395,397,506,25,54,59 لگائی گئی ہیں۔
No Confidence Motion Debate: ”گئو رکشک مونو آپ کے لئے ’مونو ڈارلنگ‘ ہے، اس کو بولئے-Quit انڈیا‘‘، پارلیمنٹ میں اسدالدین اویسی کا بڑا حملہ
اسدالدین اویسی نے حکومت کی پالیسیوں اور ہندتوا کی سیاست کے خلاف ’کوئٹ انڈیا‘ مہم چلانے کی بات کہی۔ انہوں نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”اگرآج کوئٹ انڈیا کرنا ہے، تو کہنا پڑے گا- چائنا کوئٹ انڈیا۔‘‘