Bharat Express DD Free Dish

Maharashtra NCP Political Crisis: بی جے پی حکومت میں شامل ہونے کے لئے تین بار ہوئی تھی بات، شرد پوار نے خود کیا انکشاف

Maharashtra NCP Crisis: شرد پوار نے بھتیجے اجیت پوار کی ریٹائرمنٹ کے مشورے پر بھی پلٹ وار کیا اور کہا کہ 82 سال کی عمر میں بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔

شرد پوار اور اجیت پوار۔ (فائل فوٹو)

Maharashtra NCP Political Crisis: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار اپنی سیاسی زندگی کی سب سے مشکل لڑائی لڑ رہے ہیں۔ جس پارٹی کو انہوں نے 24 سال میں بڑا کیا، آج اسی پرقبضے کے لئے انہیں جدوجہد کرنی پڑرہی ہے۔ کبھی سب سے خاص رہے بھتیجے اجیت پوار کی بغاوت کے بعد پارٹی کے کئی عظیم لیڈر ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ اجیت پوار نے تو عمر پرسوال کیا اورانہیں ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا۔ سینئرشرد پوارنے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 82 سال کی عمر میں بھی کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بی جے پی کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے کے لئے تین بار بات ہوئی تھی، لیکن آگے نہیں بڑھ سکے۔

انڈیا ٹوڈے سے بات چیت میں این سی پی لیڈر نے کہا کہ وہ بھی بوڑھے نہیں ہوئے ہیں اور اٹل بہاری کا مشہور جملہ نہ ٹائرڈ ہوں، نہ ریٹائرڈ ہوں۔ ّنہ تھکا ہوں، نہ ریٹائرڈ ہوں) دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پارٹی کارکنان ان سے کہتے رہیں گے، تب تک وہ کام کرسکتے ہیں۔

اجیت پوار نے کہا تھا- کب ریٹائر ہوں گے؟

اجیت پور نے 5 جولائی کو ممبئی کے باندرہ میں پارٹی لیڈران کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس میٹنگ میں این سی پی کے 53 میں سے 32 اراکین اسمبلی شامل ہوئے تھے۔ اسی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے اجیت پوار نے چچا شرد پوار کو ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، “62 کی عمر میں سرکاری افسرریٹائر ہوجاتے ہیں۔ 75 سال کی عمر میں سیاست میں بی جے پی لیڈر ریٹائر ہوجاتے ہیں، آپ 83 کے ہوگئے ہیں، آپ کو کہیں تو رکنا ہوگا۔”

اجیت پوار کے اسی بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینئر شرد پوار نے کہا کہ بغیر کوئی وزیرعہدہ کے لئے ہوئے بھی وہ پارٹی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ریٹائرمنٹ کے لئے کہنے والے وہ کون ہوتے ہیں۔ میں ابھی بھی کام کرسکتا ہوں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read