Bharat Express DD Free Dish

’’طلبا کے ساتھ کل جو ہوا وہ بہت غلط…‘‘ پارلیمنٹ مارچ کے دوران لاٹھی چارج پر برہم ہوئے اسدالدین اویسی، دکھایا ماضی کا آئینہ

کاکروچ جنتا پارٹی کے پارلیمنٹ مارچ کے دوران جم کر ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ اسدالدین اویسی نے اس سے متعلق مودی حکومت پرجم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے احتجاجی مظاہرہ کے دوران جو ہوا، وہ شاید اب آپ لوگ بھول رہے ہیں۔ ان ویڈیو کو اب عوام کو پھر سے دیکھنا چاہئے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے پیر(20 جولائی) کوہوئے پارلیمنٹ مارچ کے دوران جم کرہنگامہ دیکھنے کوملا۔ پولیس کے لاٹھی چارج اورطلبا کوپیٹنے کے کئی ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہورہے ہیں۔ انہیں لے کر پورا اپوزیشن حکومت پرحملہ آورہے۔ اسی درمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اورلوک سبھا رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مودی حکومت پرجم کرتنقید کی۔

اسدالدین اویسی نے منگل (21 جولائی) کومیڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ مارچ کے دوران پولیس انتظامیہ کی کارروائی پرسوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ کل جوہوا، وہ بہت غلط ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح لال قلعہ میں کسانوں کے احتجاج کے دوران بھی بدنظمی دیکھنے کوملی تھیں۔ انہوں نے خاص طورپرشہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) سے متعلق حکومت پرجم کرتنقید کی۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کے احتجاجی مظاہرہ کے دوران جو ہوا، وہ شاید اب آپ لوگ بھول رہے ہیں۔ ان ویڈیو کو اب عوام کو پھر سے دیکھنا چاہئے۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر گھس کرلائبریری اورکینٹین میں طلبا کو مارا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایک لڑکے کی آنکھ کی روشنی چلی گئی۔

جے پی نڈا کی سی جے پی عہدیداران سے ملاقات پرکیا کہا؟

جے پی نڈا کی پیرکے روزسی جے پی عہدیداران سے ملاقات سے متعلق بھی اسدالدین اویسی نے سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جب اتنے ہفتوں سے یہ احتجاجی مظاہرہ چل رہا ہے تو حکومت نے کل ہی کیوں بات چیت کی۔ حکومت کوپہلے ہی ان طلبا سے بات چیت کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پوری طرح سے مس منیجمنٹ دیکھنے کوملا۔ اویسی نے مزید کہا کہ کل شام کے حادثہ کا جو ویڈیووائرل ہو رہا ہے، انہیں کوئی بھی سمجھدارانسان دیکھ کرسمجھ جائے گا کہ کس طرح سے مارپیٹ کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکن پارلیمنٹ چندرشیکھرسے بھی وہ مل کرآئے ہیں، جو وہاں طلبا کے ساتھ دھرنے پربیٹھے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read