Bharat Express DD Free Dish

”کانگریس کوکوئی مشورہ دیں گے؟“ اکھلیش یادواس سوال پرہوئے برہم، ممتا بنرجی سے متعلق کہی یہ بڑی بات

مغربی بنگال پہنچے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کو دیدی ہمیشہ سے کھٹکتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ایک جنگجو کی طرح سے مقابلہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی سے اکھلیش یادو کی میٹنگ سیاسی لحاظ سے بے حد اہم مانی جا رہی ہے۔ کیونکہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد اپوزیشن پارٹیاں اپنی حکمت عملی پر پھر سے غور کر رہی ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں ترنمول کانگریس کی ہارکے بعد سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادونے 7 مئی کوکولکاتا میں پارٹی سربراہ ممتا بنرجی سے ملاقات کرکے ان کے تئیں اتحاد اوریکجہتی کا اظہارکیا۔ اس دوران ان سے کانگریس سے متعلق سوال کیا گیا۔ نیوزایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، اکھلیش یادوسے پوچھا گیا، ”اپوزیشن ساتھ نہیں ہو پایا۔ کانگریس ساتھ نہیں آپائی۔ کانگریس کو کوئی صلاح دیں گے؟” اس پراکھلیش یادونے کہا، ”میں یہاں کسی کومشورہ دینے نہیں آیا ہوں۔ دیدی کی توہین کی گئی۔ ان کے کارکنان کوووٹ نہیں ڈالنے دیا۔”

انڈیا الائنس کو مضبوط کریں گی ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کے نیشنل جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ممتا بنرجی کے کالی گھاٹ واقع رہائش گاہ پراکھلیش یادوکا استقبال کیا۔ یہ میٹنگ سیاسی لحاظ سے بے حد اہم مانی جا رہی ہے۔ کیونکہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد اپوزیشن پارٹیاں اپنی حکمت عملی پرپھرسے غورکررہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال الیکشن میں ترنمول کانگریس کی ہار کے بعد اپوزیشن انڈیا الائنس کومضبوط کرنے کا عزم لیا ہے۔

ہارکے بعد ممتا بنرجی کو ان لیڈران نے کیا فون

بنگال میں ملی ہارکے بعد ممتا بنری نے کہا تھا کہ اب وہ قومی سطح پراپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے پرتوجہ مرکوزکریں گی۔ انہوں نے کہا تھا، ”انڈیا الائنس کے لیڈران نے مجھے فون کر کے اظہاریکجہتی کی۔ سونیا جی اورراہل گاندھی نے مجھ سے بات کی ہے۔” انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں اروند کیجریوال، ادھو ٹھاکرے، اکھلیش یادواورہیمنت سورین نے بھی فون کیا تھا۔ ممتا بنرجی کی کانگریس پارٹی سے بڑھتی ہوئی قربت کسی حد تک متضاد ہے، کیونکہ ان کی پارٹی اس سے قبل کانگریس اوراس کے لیڈروں، خاص طورپرراہل گاندھی پرتنقید کرتی رہی ہے اور کئی ریاستوں جیسے مغربی بنگال اورتری پورہ میں دونوں کے درمیان اکثراختلافات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “جب میں اقتدارمیں تھی، میں نے بہت کچھ برداشت کیا، اب میں ایک آزاد پرندہ ہوں، ایک عام آدمی ہوں، میں لڑنے جا رہی ہوں، میں سڑکوں پرآکرتمام مظالم کے خلاف لڑوں گی۔”

بنگال میں بی جے پی نے دوتہائی اکثریت حاصل کی

ممتا بنرجی سے ملاقات میں اکھلیش یادونے مغربی بنگال میں اسمبلی الیکشن کے بعد کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال اوربی جے پی کے خلاف اپوزیشن اتحاد کے لئے اپنی حمایت کو دوہرایا۔ بی جے پی نے 294 رکنی مغربی بنگال اسمبلی کی 207 سیٹیں جیت کرایوان میں دوتہائی اکثریت حاصل کرلی، جس سے ریاست میں ترنمول کانگریس کے 15 سال کے اقتدارکا خاتمہ ہوگیا۔ ترنمول کانگریس کواسمبلی الیکشن 2026 میں محض 80 سیٹوں پرہی اکتفا کرنا پڑا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read