Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi on Operation Sindoor: پاکستان کو جانکاری کیوں دی؟ حکومت کے پاس لڑنے کی ہمت نہیں تھی… راہل گاندھی نے مودی حکومت پر بولا بڑا حملہ

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں آپریشن سندور پربحث میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپریشن سندورکی وزیردفاع کی تقریرسن رہا تھا۔ انہوں نے وقت بتاتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور22 منٹ میں مکمل ہوا۔ اس کے بعد ہم نے پاکستان کوبتایا کہ ہم نے فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنایا ہے۔ کیا یہ وزیر دفاع کے الفاظ ہونے چاہئیں؟ یہ کیسی قوت ارادی ہے؟ اس حکومت میں لڑنے کی طاقت نہیں تھی۔

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں آپریشن سندورپربحث میں حصہ لیا۔ انہوں نے فوج کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے حکومت پرسوال اٹھائے۔  راہل گاندھی نے کہا، میں اپنی بات پہلگام دہشت گردانہ حملے سے شروع کرتا ہوں۔ یہ ایک وحشیانہ حملہ تھا۔ لوگوں کو بے رحمی سے مارا گیا۔ سب نے اس پرپاکستان کی مذمت کی۔ تمام پارٹیوں نے فیصلہ کیا کہ ہم حکومت اورفوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوں گے۔ ہمیں فخرہے کہ ہم چٹان کی طرح ساتھ کھڑے رہے۔

راہل گاندھی نے کہا، پہلگام کے بعد میں کرنال میں ناروال جی کے گھرگیا۔ ان کا بیٹا نیوی میں تھا۔ مجھے ایسا لگا جیسے میں اپنے گھروالوں کے ساتھ بیٹھا ہوں۔ انہوں نے مجھے خاندان کے بارے میں بتایا۔ میں نے ان سے دوگھنٹے بات کی، میری بہن نے کہا کہ میں دروازے کی طرف دیکھتی ہوں، لیکن میرا بھائی اب کبھی نہیں آئے گا۔

ٹائیگرکو آزادی دینی ہوتی ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا، اس کے بعد میں یوپی میں ایک اورخاندان سے ملا۔ ملک کا ہرشہری دکھی اورمایوس ہے، جوکچھ ہوا، وہ غلط تھا۔ ہم پورے ملک میں جاتے ہیں، لوگوں سے ملتے ہیں۔ میں جب بھی فوج کے کسی فرد سے ملتا ہوں اورمصافحہ کرتا ہوں تومجھے معلوم ہوتا ہے کہ وہ آرمی والا ہے۔ ٹائیگرکوآزادی دینی ہے، آپ اسے باندھ نہیں سکتے۔ راہل گاندھی نے کہا، جنرل سیم مانیکشا نے اندرا گاندھی سے کہا تھا، میں گرمیوں میں آپریشن نہیں کرسکتا۔ اس پراندرا گاندھی نے ان سے کہا کہ جتنا وقت درکارہولے لیجئے۔ آپ کوفریڈم آف ایکشن (کارروائی کرنے کی آزادی) ہونی چاہئے۔ ایک لاکھ پاکستانی فوجیوں نے ہتھیارڈال دیئے اورایک نیا ملک بنا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read