ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو دھمکی دی ہے۔ (فائل فوٹو)
اسرائیل اورایران کے درمیان ابھی سب کچھ نارمل نہیں ہے۔ کم ازکم اس کا اشارہ بنجامن نیتن یاہوکی نئی دھمکی سے ہے، جوامریکہ سے واپس آئے ہیں۔ نیتن یاہونے خامنہ ای کواگلے دوماہ میں امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ اس انتباہ کے ساتھ کہ اگرمعاہدہ نہ ہوا تواسرائیل اورامریکہ ایران کے ساتھ اس طرح سے ڈیل کریں گے، جس کا کسی نے تصوربھی نہیں کیا ہوگا۔ تواب سوال یہ ہے کہ دوماہ بعد کیا ہونے والا ہے؟
ایران کا ایٹمی مشن روکنے کے لئے نیتن یاہواورڈونالڈ ٹرمپ بے چین ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ اسے کیسے روک پائیں گے؟ اب دوسری طرف سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ایران مذاکرات کے ذریعے اپنا جوہری پروگرام روک دے گا یا پھرخود ساختہ اسرائیل اورامریکہ اس کی افزودہ یورینیم پرحملہ کرکے تلف کردیں گے؟ یہ اس وقت پوری دنیا میں موضوع بحث ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہواپنا دورہ امریکہ مکمل کرنے کے بعد تل ابیب واپس پہنچ گئے ہیں۔ ٹرمپ کی درخواست پرنیتن یاہو نے ایران کو60 دن کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
ایٹمی صلاحیت کوختم کرنے پر بضد اسرائیل-امریکہ؟
بنجامن نیتن یاہونے ایران کو11 ستمبرکی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ایران کو 60 دن میں امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا ہے۔ اس سے پہلے اسے اپنی ایٹمی صلاحیت کوبھی ختم کرنا ہوگا۔ اگرایران نے 60 دن میں معاہدہ نہ کیا تواسرائیل اپنا طریقہ اپنائے گا۔ نیتن یاہو اور ٹرمپ کئی بار واضح کرچکے ہیں کہ وہ ایران کوجوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔ اسرائیل اورامریکہ ایران کو روکنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
ایران نے امریکہ کو دیا جواب !
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ نے ایران پرحملہ کرکے غلطی کی ہے۔ ایران اب مذاکرات کی میزپراسی وقت آئے گا، جب امریکہ اپنی غلطی تسلیم کرے گا۔ امریکہ، ایران سے نہ صرف معافی مانگے بلکہ ایران کواس کے حملے میں جونقصان پہنچا ہے اس کی تلافی بھی کرے۔ ایسا نہیں لگتا کہ امریکہ ان شرائط کومانے گا۔ ایسی صورتحال میں ایران مذاکرات کی میزپرنہیں آئے گا۔ امریکہ اورایران کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ تواب سوال یہ ہے کہ اگرایران 2 ماہ میں راضی نہیں ہوتا ہے تو پھرایرانی ایٹمی مشن کے خلاف اسرائیل اورامریکہ کا اگلا قدم کیا ہوگا؟
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



