فائل فوٹو۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا، جب مرکزی کابینہ نے جھارکھنڈ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے سات اضلاع کا احاطہ کرنے والے ہندوستانی ریلوے میں دو ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹوں کو منظوری دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ان ریاستوں کی ترقی کے سفر کو ’’ٹربو چارج‘‘ کریں گے۔
وزیر داخلہ نے لکھا کہ ’’جھارکھنڈ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے 7 اضلاع میں ریلوے کے ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ کو منظوری دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا شکریہ۔ یہ پروجیکٹ ان ریاستوں کی ترقی کے سفر کو تیز کریں گے، کاروبار اور افراد کی خوش حالی کو تیز کریں گے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے کافی مواقع پیدا کریں گے۔‘‘
آج ہی وزیر اعظم کی صدارت میں کابینہ کمیٹی نے دی ہے منظوری
واضح رہے کہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں وزارت ریلوے کے 6,405 کروڑ روپے کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جن کا مقصد سفری سہولت کو بہتر بنانا، لاجسٹک لاگت کو کم کرنا، تیل کی درآمدات کو کم کرنا اور CO2 کے اخراج کو کم کرنے میں تعاون کرنا ہے۔ کابینہ نے جس منصوبے کی منظوری دی اس میں 133 کلومیٹر طویل کوڈرما-برکاکانہ ڈبلنگ اور 185 کلومیٹر طویل منصوبہ بلاری-چکجاجور ڈبلنگ پروجیکٹ شامل ہیں۔
کوڈرما – برکاکانا ڈبلنگ پروجیکٹ جھارکھنڈ کے کوئلہ پیدا کرنے والے بڑے علاقے سے گزرتا ہے۔ مزید برآں، یہ پٹنہ اور رانچی کے درمیان سب سے مختصر اور زیادہ موثر ریل لنک کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، بلاری-چکجاجور ڈبلنگ پروجیکٹ کرناٹک کے بلاری اور چتردرگا اضلاع اور آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع سے گزرتا ہے۔ جھارکھنڈ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کی ریاستوں کے سات اضلاع کا احاطہ کرنے والے یہ دونوں پروجیکٹ، ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 318 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



