راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے درمیان ملاقات سے بہار کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) لیڈراوربہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی اورکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہاراسمبلی الیکشن سے متعلق تیاریاں شروع کردی ہیں۔ بہاراسمبلی الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کے لئے تیجسوی یادومنگل کودہلی آرہے ہیں۔ دہلی میں وہ کانگریس لیڈرراہل گاندھی اور پارٹی صدرملیکا ارجن کھڑگے سے ملاقات کریں گے۔ اسی سے متعلق آرجے ڈی لیڈرمنوج جھا نے بتا دیا ہے کہ اس ملاقات کے کیا سیاسی مطلب ہیں؟
دہلی میں کانگریس پارٹی کے صدرملیکا ارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پرتیجسوی یادواورراہل گاندھی کی ملاقات ہوگی۔ حالانکہ اسی درمیان سامنے آرہا ہے کہ بہار میں وزیراعلیٰ کا چہرہ ڈکلیئرکرنے سے متعلق آرجے ڈی اورکانگریس میں اختلاف ہے۔ اسی درمیان جہاں عظیم اتحاد کی میٹنگ 17 اپریل کو پٹہ میں مجوزہ ہے۔ وہیں، عظیم اتحاد کے دو اہم لیڈران 15 اپریل کو دہلی میں کئی امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔
کیا ہے میٹنگ کا سیاسی کا مطالب؟
پارٹی ہائی کمان کی میٹنگ سے متعلق آرجے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا سے سوال پوچھا گیا کہ بہارمیں اسمبلی الیکشن ہے اوراس درمیان کیا آپ اتحاد میں الیکشن لڑیں گے؟ تیجسوی یادوکی ملاقات منگل کے روزکانگریس کے صدرملیکا ارجن کھڑگے اورراہل گاندھی سے ہوگی۔ کن حکمت عملیوں پرتبادلہ خیال کیا جائے گا؟ اس سوال پرمنوج جھا نے کہا کہ پہلی بات تو یہ رسمی میٹنگ ہے۔ ظاہرہے کہ ایک لمبے عرصے سے آپ اگرکانگریس کے اتحاد کو دیکھیں توآرجے ڈی اس کی سب سے پرانی اتحادی ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ اس رسمی میٹنگ میں ایک پورے منظرنامہ پر بات چیت ہوگی۔ منوج جھا نے مزید کہا کہ یہ میٹنگ بہارکے پورے سیاسی منظرنامہ کو دیکھتے ہوئے شیڈول کی گئی ہے۔ کیونکہ الیکشن اب تقریباً 8-6 ماہ دورہے۔ تواس پربات ہوگی۔
#WATCH | Delhi: On RJD leader Tejashwi Yadav’s meeting with Congress President Mallikarjun Kharge, RJD MP Manoj Jha says “This is a formal meeting. If we look at the allies of the Congress party, RJD has been the oldest ally as of now. In this formal meeting, the entire scenario… pic.twitter.com/eeA0iA2X66
— ANI (@ANI) April 14, 2025
وزیراعلیٰ امیدوارسے متعلق ہے اختلاف؟
اس میٹنگ کے دوران دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹ شیئرنگ اوروزیراعلیٰ کے امیدوار سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آرجے ڈی اورکانگریس کے درمیان وزیراعلیٰ کے امیدوارسے متعلق اختلاف نظرآرہا ہے۔ جہاں ایک طرف آرجے ڈی تیجسوی یادوکو وزیراعلیٰ کا امیدواربنانے کے ساتھ الیکشن میں جیت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ وہیں، کانگریس کا رخ آرجے ڈی سے کچھ الگ دکھائی دے رہا ہے۔ بہارکانگریس کے انچارج نے حال ہی میں کہا کہ ابھی وزیراعلیٰ کا چہرہ یا امیدوارطے نہیں کیا گیا ہے۔ وہیں، دوسری طرف ان کے اراکین اسمبلی کہہ رہے ہیں کہ سب کچھ طے ہے۔ بہارمیں کانگریس کے نئے انچارج کرشنا الاوروکے مطابق، عظیم اتحاد کی طرف سے وزیراعلیٰ کا کوئی چہرہ ابھی طے نہیں کیا گیا ہے اوراس کا فیصلہ عظیم اتحاد کی رضامندی سے لیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


