مرکزی وزیر راجیو رنجن عرف للن سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ جے ڈی یو دہلی اسمبلی الیکشن لڑے گی۔
نئی دہلی: دہلی کی سیاست میں پروانچل اوربہار کا موضوع حاوی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال اس طبقے کوسادھنے کو کوشش کررہے ہیں۔ اس درمیان جے ڈی یو نے بڑا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر راجیو رنجن (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ اتحاد میں جے ڈی یودہلی اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ ساتھ ہی کیجریوال کا پروانچل کے لوگوں اوربہارکے لوگوں کے تئیں جوپریم جگ رہا ہے، اسے ویڈیواورآڈیوکے ذریعہ ایکسپوزکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال موقع پرست ہیں۔ کورونا کے دورمیں اروند کیجریوال نے پروانچل اوربہارکے لاکھوں لوگوں کونوئیڈا بارڈرپربھیج دیا تھا۔ ہم اروند کیجریوال کوبے نقاب کریں گے۔
اروند کیجریوال پر حملہ آور مرکزی وزیر راجیو رنجن نے کہا کہ آج کل کیجریوال کا پروانچل کے لوگوں کے تئیں محبت جاگ رہی ہے۔ حقیقت میں وہ موقع پرست ہیں۔ ہم نے جو ویڈیو دکھایا، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ بہاری 500 روپئے کا ٹکٹ کٹاتا ہے اور دہلی آکر 5 لاکھ روپئے کا علاج کراکر چلا جاتا ہے۔ کیا دہلی ان کی جاگیرہے؟ پروانچل کے لوگوں اوربہار کے لوگوں کے بارے میں ایسے الفاظ کا استعمال کسی نے نہیں کیا۔ یہ ان کا پریم ہے۔
کیجریوال بہت موقع پرست آدمی ہیں: للن سنگھ
راجیو رنجن نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا نے راجیہ سبھا میں روہنگیا کے بارے میں کہا تھا۔ اروند کیجریوال نے اسے پروانچل کے لوگوں سے جوڑ دیا۔ اروند کیجریوال بہت موقع پرست آدمی ہیں۔ وہ سیاسی شخص نہیں ہیں۔ وہ سرکاری سروس میں تھے۔ انکم ٹیکس افسر تھے۔ وہ انا ہزارے کے آندولن میں گئے۔ ان کا کام منہ میں رام بغل میں چھری والا ہے۔
لوگوں کونوئیڈا بارڈرپربھگایا گیا تھا۔
مرکزی وزیرنے مزید کہا کہ اروند کیجریوال کی خواہش سیاست کی تھی اورجڑگئے انا ہزارے کے آندولن سے۔ پھر ان کا ڈمپ کردیا۔ یہ سب ان کی ہیپوکریسی ہے۔ کورنا کے دورمیں بہاریوں کے لئے انہوں نے ایک بھی جگہ کیمپ نہیں چلوایا۔ بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کمشنرکو حکم دیا تھا کہ جہاں جہاں ریاست کے لوگ ہیں، ان کے لئے کیمپ لگوائیے۔ جبکہ کیجریوال نے سب کو بس میں بھرکراور پیدل بھگاکرنوئیڈا بارڈر پربھیج دیا تھا۔ نتیش کمار نے 25 لاکھ لوگوں کوکیمپ میں رکھ کرکھانا کھلایا، گاوں بھیجا اوران کے روزگارکا انتظام کیا۔
بھارت ایکسپریس۔