کانگریس 23 دسمبر کو’امبڈ کر سمان یاترا‘نکالے گی۔
نئی دہلی: بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر پر سیاست رکنے کے آثار نہیں دکھا رہی ہے۔ کانگریس اس معاملے کو لے کر مرکزی وزیر داخلہ اور مرکزی حکومت پر لگاتار سوال اٹھا رہی ہے۔ اس دوران کانگریس 23 دسمبر کو امت شاہ کے خلاف ملک گیر پریس کانفرنس کرے گی۔
کانگریس پارٹی نے ملک گیر مہم کا کیا اعلان
کانگریس پارٹی نے بابا صاحب کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے تحت کانگریس 23 دسمبر کو ملک بھر میں پریس کانفرنس کرے گی۔ اس کے بعد 24 دسمبر کو تمام اضلاع میں امبیڈکر سمان مارچ نکالے گی۔
’بھیم راؤ امبیڈکر کی وراثت کی شدید توہین‘
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر بی جے پی لیڈروں نے توہین آمیز بیان پر افسوس کا اظہار نہیں کیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے ان تبصروں کے مسلسل دفاع پر تنقید کرتے ہوئے اسے بھیم راؤ امبیڈکر کی وراثت کی شدید توہین قرار دیا۔
23 دسمبر کو تمام حلقوں میں ہوگی پریس کانفرنس
کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران، سی ڈبلیو سی ممبران کے ساتھ، 23 دسمبر کو اپنے اپنے حلقوں، ریاستی ہیڈکوارٹر یا ضلع ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کریں گے۔
24 دسمبر کو بابا صاحب امبیڈکر سمان مارچ کا آغاز
اس کے علاوہ 24 دسمبر کو بابا صاحب امبیڈکر سمان مارچ کا آغاز ہر ضلع میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے ساتھ کیا جائے گا اور متعلقہ ضلع کلکٹرس (ڈی سی) کے ذریعے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم پیش کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
26 دسمبر کو سی ڈبلیو سی کی توسیعی میٹنگ
یہی نہیں، 1924 میں بیلگاوی کانگریس اجلاس میں مہاتما گاندھی کے صدر بننے کے 100 سال کی یاد میں، پارٹی 26 دسمبر کو سی ڈبلیو سی کی ایک توسیعی میٹنگ کا اہتمام کرے گی، اس کے بعد 27 دسمبر کو کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک بڑی ریلی بھی ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔