آچاریہ پرمود کرشنم (فائل فوٹو)
نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین اورنائب صدرجمہوریہ کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کی تجویزلائے جانے کے بعد بی جے پی اب کانگریس اورراہل گاندھی پرحملہ آورہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ وہیں جارج سوروس کے ساتھ سونیا گاندھی (کانگریس) کے مبینہ تعلقات سامنے آنے کے بعد راہل گاندھی پراب چوطرفہ حملہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
اسی ضمن میں آچاریہ پرمود کرشنم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پرپوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی پر ان دونوں ہی موضوعات پر طنز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارج سوروس کے ”معتمد خاص“، نائب صدرجمہوریہ کے خلاف ”تحریک عدم اعتماد“ کی تجویزلانا چاہتے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے پرمود کرشنم نے راہل گاندھی کو ٹیگ بھی کیا۔
सोरोस के “विश्वास”
पात्र,
उपराष्ट्रपति के ख़िलाफ़ “अविश्वास”
लाना चाहते हैं. @RahulGandhi— Acharya Pramod (@AcharyaPramodk) December 12, 2024
گری راج سنگھ نے سونیا گاندھی اور سوروس پراٹھائے سوال
پارلیمنٹ احاطے میں بی جے پی لیڈراور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بھی کانگریس پر زبردست حملہ بولا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے باہراحتجاج کرتے ہوئے سونیا گاندھی اورجارج سوروس کے تعلقات پرسوال اٹھائے۔ انہوں نے”سوروس سے رشتہ کیا ہے“، سونیا گاندھی جواب دیں اور”رشتہ کیا کہلاتا ہے“؟ جیسے پوسٹرلہرائے۔
صحافیوں سے بات چیت میں گری راج سنگھ نے کہا، ”راہل گاندھی جواب دیں کہ جارج سوروس سے ان کے کیا تعلقات ہیں۔ سوروس وہی شخص ہے، جو ہندوستان کو توڑنے اور غیرمستحکم کرنے کے لئے اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے۔ سونیا گاندھی کو اس پر صفائی دینی چاہئے۔“
بھارت ایکسپریس۔