Bharat Express Mega Uttarakhand Conclave: اتراکھنڈ اپنی تشکیل کے 25ویں سال میں داخل ہوچکا ہے۔ اس ریاست کی تشکیل سال 2000 میں 9ویں نمبرکوکیا گیا تھا۔ دیوبھومی کے رجت جینتی سال پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی طرف سے ایک میگا کانکلیو کا انعقاد 13 دسمبر کو دہرہ دون شہرمیں کیا جا رہاہ ے۔ اس کا نام ’نئے بھارت کی بات، اتراکھنڈ کے ساتھ‘ ہے۔
پروگرام کا افتتاح 11 بجے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی کی طرف سے شمع روشن کرنے کے ساتھ ہوگا۔ اس دوران بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے موجود رہیں گے۔ پروگرام کے افتتاح کے بعد سی ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندر رائے، وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی کے ساتھ اتراکھنڈ کے 25 سالوں کی ترقی کے سفراورمستقبل پرتبادلہ خیال کریں گے۔
یہ شخصیات کانکلیو میں ہوں گی شامل
اس میگا کانکلیو میں وزیراعلیی پشکرسنگھ دھامی کے علاوہ کابینی وزیرسبودھ انیال، سوربھ بہوگنا، پریم چندراگروال، گنیش جوشی اور بی جے پی رکن اسمبلی ونود چمولی بھی شامل ہوں گے۔ انعقاد میں اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت اورریاستی کانگریس صدر کرن ماہرا بھی موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ پتنجلی یوگ پیٹھ کے آچاریہ بالاکرشن، سوامی چدانند اور ہٹھ یوگی جی بھی کانکلیو میں اپنے خیالات کو پیش کریں گے۔ ڈی جی (اطلاعات) بنشی دھر تیواری اورآئی جی (لاء اینڈ آرڈر) نیلیش بھرنے کانکلیو میں تبادلہ خیال کریں گے۔
‘ترقی یافتہ اتراکھنڈ’ کا عہد
9 نومبرکوجب اتراکھنڈ سلورجبلی سال میں داخل ہوا تووزیراعظم نریندرمودی نے ریاست کے لوگوں کومبارکباد دی تھی۔ وزیراعظم مودی نے لوگوں سے اگلے 25 سالوں میں ریاست کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اتراکھنڈ کے اگلے 25 سالوں کا یہ سفرایک عظیم اتفاق ہے، کیونکہ ہندوستان بھی اپنے امرت کال کے 25 سالوں میں ہے۔ پی ایم مودی نے اگلے 25 سالوں میں ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے وسیع ترہدف کے حصے کے طورپر’ترقی یافتہ اتراکھنڈ’ کے وژن کو پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
کانکلیو کا صبح 11 بجے ہوگا آغاز
اس میگا کانکلیو کا انعقاد صبح 11 بجے سے شروع ہوکرشام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ آپ اس کا ٹیلی کاسٹ دیکھ سکتے ہیں اوربھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے نیوزچینل، ویب سائٹ اوریوٹیوب چینل پرتازہ ترین خبریں حاصل کرسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔