Bharat Express

Devendra Fadnavis News: مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس کا بڑا فیصلہ، ایکناتھ شندے کے قریبی کو بڑے عہدے سے ہٹا دیا

جون 2022 میں ایکناتھ شندے نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد منگیش چیوٹے کو چیف منسٹرریلیف فنڈ کا سربراہ مقررکیا تھا۔ اب دیویندر فڑنویس نے انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے۔ (فائل فوٹو)

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے رامیشورنائک کو چیف منسٹرریلیف فنڈ کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ رامیشورنائک نے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اور شیو سینا صدر ایکناتھ شندے کے قریبی مانے جانے والے منگیش چیوٹے کی جگہ لی ہے۔ منگیش چیوٹے کو ایکناتھ شندے نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد جون 2022 میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ (وزیراعلیٰ راحتی فنڈ) کے چیئرمین تھے۔ اس وقت دیویندر فڑنویس نائب وزیراعلیٰ تھے۔

چیف منسٹرریلیف فنڈ قدرتی آفات یا حادثات یا سنگین بیماریوں کے علاج کے لئے اہل خاندانوں اورافراد کی موت کی صورت میں امداد فراہم کرتا ہے۔ ایکناتھ شندے خود حکومت میں شامل ہیں اور نائب وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے ان کے قریبی کی جگہ پر بی جے پی کے قریبی شخص کی تقرری سے مہایوتی میں اختلاف بڑھ سکتا ہے۔ حالانکہ یہ عہدہ وزیراعلیٰ کے دائرہ اختیار میں ہوتا ہے، لیکن دیویندر فڑنویس کے اس فیصلے سے ایکناتھ شندے خیمے میں ناراضگی پیدا ہوسکتی ہے۔

14 دسمبرتک ہوسکتی ہے کابینہ میں توسیع

دیویندر فڑنویس نے یہ پھیربدل ایسے وقت میں کیا ہے جب 14 ستمبرتک کابینہ کی توسیع ہونے کا امکان ہے۔ اسی کے پیش نظر دیویندر فڑنویس بدھ (11 دسمبر) کو دہلی پہنچے ہیں۔ اجیت پوار بھی دہلی میں ہیں۔ حالانکہ ایکناتھ شندے دہلی نہیں آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایکناتھ شندے اہم وزارت چاہتے ہیں۔ خاص طور پر وزارت داخلہ خود کے لئے چاہتے ہیں، لیکن وہ دیویندر فڑنویس دینے کے لئے راضی نہیں ہیں۔

شیوسینا کو نہیں ملے گا وزارت داخلہ؟

نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ایک بی جے پی لیڈر نے کہا کہ شیو سینا کو وزارت داخلہ نہیں ملے گا اور محکمہ محصولات بھی اسے دیئے جانے کا امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ شیوسینا لیڈر پارٹی کے لئے وزارت داخلہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ شیو سینا کو شہری ترقیات محکمہ مل سکتا ہے، لیکن محکمہ محصولات ملنے کا امکان نہیں ہے۔ بی جے پی کے پاس وزیراعلیٰ سمیت 22-21 وزارت رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5-4 وزارت کے عہدے خالی رکھے جاسکتے ہیں۔

مہایوتی کو اسمبلی الیکشن میں ملی بڑی کامیابی

واضح رہے کہ مہایوتی الائنس نے اسمبلی الیکشن میں 288 میں سے 230 سیٹوں پر بڑی جیت حاصل کی ہے۔ 5 دسمبر کو دیویندر فڑنویس نے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ نئی حکومت میں این سی پی سربراہ اجیت پوار اور شیو سینا صدر ایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ اب ریاست میں کابینہ کی  توسیع سے متعلق غوروخوض جاری ہے، لیکن یہاں بھی بی جے پی اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا میں اختلاف کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔ حالانکہ اجیت پوار پوری طرح سے مطمئن ہیں اور وہ دیویندر فڑنویس کے ساتھ بہتر تال میل کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

Also Read