کانگریس لیڈر الکا لامبا (فائل فوٹو)
Jammu Kashmir Assembly Election 2024: جموں وکشمیرمیں الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے 24 گھنٹے کے اندرکانگریس نے اپنی سیاست تیزکردی ہے اور طارق حمید کرّا کونیا صدربنا دیا ہے۔ وہیں آج کانگریس لیڈرالکا لانبا نے کارکنان کا جوش بڑھانے اور انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سری نگرپہنچیں۔
الکا لانبا کے ساتھ سری نگر کے کانگریس ہیڈ کوارٹرمیں طارق کرّا کو نئے صدربنائے جانے پرکارکنان نے جشن بھی منایا اورہائی کمان کے فیصلے کا استقبال کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے الکا لانبا نے کہا کہ الیکشن کا اعلان جمہوریت اور لوگوں کی جیت ہے اور 10 سالوں سے الیکشن نہیں کرائے جانے اورگورنرانتظامیہ میں لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا اوراب الیکشن کے اعلان کے بعد ہم کوخوشی ہے کہ لوگوں کے ووٹ کی طاقت واپس لوٹ آئی ہے۔ الکا لانبا نے کہا کہ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اورکانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے بہت جلدی انتخابی تشہیرکے لئے جموں وکشمیرمیں آئیں گے۔
اتحاد اورسیٹ شیئرنگ پرفیصلہ دہلی میں ہوگا
الکا لانبا نے کہا کہ الیکشن اتحاد اورسیٹ شیئرنگ پرفیصلہ دہلی میں سینئرلیڈران کی میٹنگ کے بعد جلد ہی لیا جائے گا، لیکن الکا لانبا نے یہ اس بات کولے کرابہام بھی پیدا ہوا کہ کانگریس پی ڈی پی یا نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کرے گی۔
اکثریت کے ساتھ جموں وکشمیر میں حکومت بنائے گی کانگریس: الکا لانبا
عمرعبداللہ کے اس بیان پر کہ ان پارٹیوں کے ساتھ الائنس نہیں ہوگا، جولوک سبھا الیکشن میں نیشنل کانفرنس کے خلاف لڑے۔ الکا لانبا نے کہا کہ کانگریس اس بارے میں خود فیصلہ لے گی۔ الکا لانبا نے کہا کہ چالیس دنوں کا انتظارہے، کانگریس پوری اکثریت کے ساتھ جموں وکشمیرمیں حکومت بنائے گی۔
بھارت ایکسپریس–