وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل اعلان کیا تھا کہ ای ڈی نے دھوکہ دہی سے متعلق مختلف معاملات میں 22 ہزار کروڑ روپے کی وصولی کی ہے۔ اس میں مفرور تاجر وجے مالیا سے 14,131 کروڑ روپے کی وصولی بھی شامل ہے۔ وزیر خزانہ کے اعلان کے بعد کنگ فشر ایئر لائنز کے سابق سربراہ نے ایجنسی کو نشانہ بنایا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، مالیا نے کہا کہ ڈیبٹ ریکوری ٹربیونل نےکنگ فشر ایئر لائنزکے قرض کو6203کروڑ روپئے بتایا گیا،جس میں 1200 کروڑ روپے کے سود بھی شامل ہیں ۔ وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ ای ڈی کے ذریعے بینکوں نے 6203کروڑ روپئے کے مقابلے میں 14,131 کروڑ روپے وصول کیے ہیں، اور میں ابھی بھی ایک معاشی مجرم ہوں۔
The Debt Recovery Tribunal adjudged the KFA debt at Rs 6203 crores including Rs 1200 crores of interest. The FM announced in Parliament that through the ED,Banks have recovered Rs 14,131.60 crores from me against the judgement debt of Rs 6203 crores and I am still an economic…
— Vijay Mallya (@TheVijayMallya) December 18, 2024
وجے مالیا نے کہاکہ جب تک ای ڈی اور بینک قانونی طور پر یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ انہوں نے کس طرح دوگنا سے زیادہ قرض کی وصولی کی، میں ریلیف کا حقدار ہوں، جس کے لیے میں کوشش کروں گا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں کئی کیس درج کیے گئے تھے۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ قرض حاصل کرکے بینک کے زیرقیادت کنسورشیم کو دھوکہ دینے کے لئے ان کے ذریعہ مجرمانہ سازش رچی گئی تھی۔ یہ رقم شیل کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان اور بیرون ملک نکالی گئی۔
Whatever I have stated about my liabilities as guarantor of KFA loans is legally verifiable. Yet more than Rs 8000 crores have been recovered from me over and above the judgement debt. Will anyone, including those who freely abuse me, stand up and question this blatant injustice…
— Vijay Mallya (@TheVijayMallya) December 18, 2024
ای ڈی نے 11,290 کروڑ روپے روپئے مالیت کے جرائم کی کارروائیوں کی نشاندہی کی، جس میں سے 5,040 کروڑ روپے کو 2016 میں عارضی اٹیچمنٹ آرڈرز کے ذریعے ضبط کیا گیا۔ اسی سال مالیا کو ہندوستان سے فرار ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔ سی آر پی سی کے سیکشن 83 کے تحت 1,690 کروڑ روپے (188 ملین یورو) کے اثاثے بھی ضبط کیے گئے۔سال 2016اور 2020 کے درمیان، ای ڈی نے آٹھ ممالک کو ایگمونٹ کی 21 درخواستیں اور روگیٹری (غیر ملکی امداد کے لیے عدالتی درخواستیں) جاری کیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں مختلف اثاثے ضبط کیے گئے، جن میں فرانس میں1.6 ملین یوروکی جائیدادیں اور ہندوستان اور بیرون ملک دیگر اثاثے شامل ہیں۔مالیا کو 2019 میں مفرور اقتصادی مجرم قرار دیا گیا تھا، اور جب کہ اس سال برطانیہ سے اس کی حوالگی کی منظوری دی گئی تھی، جاری عدالتی عمل نے ان کی ہندوستان واپسی کو روک رکھا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔