Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha Election 2024: کانگریس کو اندور میں لگا بڑا جھٹکا، امیدوار اکشے کانتی نے اپنا نام واپس لے لیا، بی جے پی میں شامل

لوک سبھا الیکشن کے دوران کانگریس کو ایک کے بعد ایک جھٹکا لگ رہا ہے۔ سورت کے بعد مدھیہ پردیش کے اندور میں بھی کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کیونکہ کانگریس امیدوار نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

سورت اور اندور کے بعد کانگریس کو پُری میں بڑا جھٹکا لگا ہے اور امیدوار نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے درمیان کانگریس کوایک اوربڑا جھٹکا لگا ہے۔ مدھیہ پردیش کے اندورسے کانگریس امیدوار نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ کانگریس نے یہاں اکشے کانتی بم کو امیدواربنایا تھا، لیکن اب انہوں نے کانگریس امیدوار کے طورپراپنا نام واپس لے لیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اکشے کانتی بی جے پی رکن اسمبلی رمیش موندولاکے ساتھ نامزدگی فارم واپس لینے گئے تھے۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کے بعد کیلاش وجے ورگیہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ اندورسے کانگریس کے لوک سبھا امیدواراکشے کانتی بم کا وزیراعظم مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیراعلیٰ موہن یادو اور ریاستی صدر وی ڈی شرما کی قیادت میں بی جے پی میں استقبال ہے۔

قابل ذکرہے کہ اندورلوک سبھا سیٹ سے بی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمنٹ سنکرلال وانی کو ٹکٹ دیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے اندورسیٹ سے کانگریس کسی بڑے لیڈرکو الیکشن لڑانا چاہتی تھی۔ لیکن یہاں سے کوئی بڑا لیڈر تیارنہیں ہوا، جس کے بعد اکشے کانتی کو امیدواربنایا گیا تھا۔ اب اکشے کانتی نے کانگریس کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ بی جے پی کے سینئرلیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا ہے کہ اکشے کانتی کا بی جے پی میں خیرمقدم ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read