
پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گزشتہ رات پنجاب کے گرداس پور میں غیر قانونی طور پر بین الاقوامی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اس 24 سالہ پاکستانی نوجوان کو پنجاب پولیس نے پکڑا ہے۔ حسنین نامی دراندازی کرنے والے اس شخص کے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ تھا۔
پولیس کو حسنین کے پاس سے 40 روپے کی پاکستانی کرنسی بھی ملی۔ این ڈی ٹی وی نے پنجاب پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ شخص ذہنی طور پر بیمار ہے اور جب وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوا تو بین الاقوامی سرحد کے قریب گھوم رہا تھا۔ ابھی تک پولیس کو دہشت گردی کا کوئی تعلق نہیں ملا ہے۔
آئی ایس آئی کو جانکاری فراہم کرنے والے دو افراد گرفتار
دریں اثنا کل پنجاب پولیس نے دو افراد کو مبینہ طور پر پاکستان کی انٹیلی جنس سروس آئی ایس آئی کو امرتسر میں واقع آرمی کنٹونمنٹ کے علاقوں اور ایئر بیس کی حساس معلومات اور تصاویر لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت پلک شیر مسیح اور سورج مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے دیہی امرتسر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) منندر سنگھ نے کہا ’’پلک شیر مسیح اور سورج مسیح کے بارے میں معلومات موصول ہوئی تھیں، جو پاکستان کے انٹیلی جنس آپریٹیو کے ساتھ رابطے میں تھے اور انھیں حساس تنصیبات کے بارے میں معلومات لیک کر رہے تھے۔ ہم نے ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے بہت سا ڈیٹا برآمد کیا ہے۔‘‘ ایس ایس پی سنگھ نے مزید کہا ’’ان کا ایک اور ساتھی ہرپریت بھی تھا، جو انھیں آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں لایا تھا۔ ہم اسے امرتسر جیل سے پروڈکشن وارنٹ پر لائیں گے۔ اس کے خلاف ایک این ڈی پی ایس کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے۔‘‘
ہندوستانی فوجیوں نے کی بلیک آؤٹ مشق
وہیں جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے مسلسل 11 راتوں سے جاری کشیدگی اور بار بار فائرنگ کے درمیان پنجاب کے سرحدی قصبے میں ہندوستانی فوجی بلیک آؤٹ مشق کر رہے ہیں۔ پنجاب کے شہر فیروز پور میں کل رات 9 سے ساڑھے 9 بجے تک کنٹونمنٹ ایریا میں لائٹس بند کر دی گئیں۔ افسر نے پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ (PSPCL) کو مشق کے مقررہ وقت پر بجلی کاٹنے کو کہا۔
کنٹونمنٹ بورڈ کے افسر نے ایک خط میں کہا ’’آپ سے درخواست ہے کہ مکمل بلیک آؤٹ کے پیش نظر اس مدت کے دوران سیکورٹی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا ’’اس ریہرسل کا مقصد موجودہ جنگی خطرات کے دوران بلیک آؤٹ طریقہ کار کی تیاری اور تاثیر کو یقینی بنانا ہے۔‘‘ مشق سے پہلے لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ بیٹری رکشے پر سوار ایک شخص نے پورے شہر کے گرد چکر لگایا اور چھاؤنی کے پڑوس میں رہنے والے شہریوں کو منصوبہ بند بلیک آؤٹ سے مطلع کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔