Bharat Express

Yogi Government

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے وزیرگنج تھانہ علاقے میں گینگسٹر سنجیو مہیشوری جیوا کا گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ قاتل وکیل کا لباس پہن کرآئے تھے اور انہوں نے کچہری میں گھس کر واردات کو انجام دیا ہے۔

 یوپی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم جاری ہے۔ بی جے پی کی طرف سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ہی اراکین اسمبلی بھی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

عتیق احمد-اشرف احمد قتل سانحہ پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت سے اسٹیٹیس رپورٹ طلب کی، اس کے لئے اس نے یوپی حکومت کو 3 ہفتے کا وقت دیا ہے۔

بی جے پی نے یوپی بلدیاتی انتخابات کے لئے جن مسلم امیدواروں پر بھروسہ ظاہر کیا ہے، ان میں زیادہ ترامیدواروں کی تعداد پسماندہ طبقے سے ہے۔

سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے عتیق احمد-اشرف احمد کے قتل سانحہ اورلاء اینڈ آرڈر سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے معاملوں کی جانچ ہونی چاہئے۔

UP News: عتیق احمد نے محمد مسلم نام کے بلڈر کو دھمکی دی تھی اور 54 کروڑ روپئے طلب کئے تھے۔ اس کے بعد بلڈر نے عتیق احمد کے بیٹے اسد کو 80 لاکھ روپئے دیئے تھے۔ مانا جا رہا ہے کہ انہیں پیسوں کا استعمال امیش پال کے قتل میں کیا گیا تھا۔

Atiq Ahmed Murder: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور سابق رکن اسمبلی اشرف احمد قتل سانحہ میں اب ایس آئی ٹی جانچ کے لئے تین رکنی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔ جانچ تین سینئر افسران کو دی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف پر حملہ کرنے والے تینوں ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Atiq Ahmad Ashraf Ahmad Killers: موصولہ اطلاعات کے مطابق تینوں قاتل کئی بار جیل بھی جاچکے ہیں اور جیل میں ہی تینوں کی دوستی ہوئی تھی۔ عتیق احمد اور اشرف کا قتل کرکے ڈان بننا چاہتے تھے۔

Atiq Ahmad and Ashraf Ahmad Killed: امیش پال قتل سانحہ میں اہم ملزم بنائے گئے عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کا پریاگ راج میں قتل کردیا گیا۔ دونوں کو پولیس حراست میں گولیاں ماری گئیں۔