Bharat Express DD Free Dish

West Bengal

انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بنگال کی عوام طویل عرصے سے مسائل کا سامنا کر رہی ہے اور اب وہ تبدیلی کے لیے ووٹ دے گی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں ممتا بنرجی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "میں دیدی کو کہنے آیا ہوں، دیدی ٹاٹا، بائے بائے، اب آپ کا وقت ختم ہونے والا ہے"۔

اطلاعات کے مطابق پپو یادو مالدہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرنے والے تھے، لیکن اس سے قبل ہی انہیں چکر آنے لگے اور وہ کمزوری محسوس کرنے لگے۔ موقع پر موجود کارکنان نے فوری طور پر انہیں آرام کروایا اور پانی پلایا، تاہم طبیعت میں بہتری نہ آنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق شدید گرمی اور تھکن کے باعث ان کی طبیعت بگڑی، تاہم اب ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں امت شاہ نے کلٹی کے وکٹوریہ ویسٹ اسکول گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن صرف حکومت بدلنے کا نہیں بلکہ ریاست کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع ہے۔

مغربی بنگال کے انتخابی ماحول میں سیاسی بیان بازی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں سڑک کنارے ملنے والی مشہور ڈش ’جھال مڑی‘ بھی سیاست کا موضوع بن گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے جھاڑگرام دورے کے دوران جھال مڑی کھانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ”اسکرپٹڈ ڈرامہ“ قرار دیا ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے عین بیچ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا ہے جب انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی-پیک) نے اچانک ریاست میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا۔ اس فیصلے نے نہ صرف ٹی ایم سی کی انتخابی حکمت عملی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں بلکہ سیاسی ماحول کو بھی خاصا گرم کر دیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی خواتین کو حقوق، تحفظ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ٹی ایم سی نے پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن کی مخالفت کی۔ انہوں نے بنگال کی خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں اور آئندہ انتخابات میں ٹی ایم سی کو جواب دیں۔

وزیر اعظم مودی  نے کہا کہ وہ بنگال میں بنگالی نئے سال کے بعد پہلی بار کسی بڑی عوامی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں، اور یہ موقع اکشے ترتیہ کے دن آیا ہے، جسے انہوں نے ایک مبارک موقع قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی ریلیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

عدالت نے کہا کہ ٹریبونل ووٹنگ سے دو دن پہلے تک زیر التوا درخواستوں کا فیصلہ کرے گا اور منظور شدہ درخواست دہندگان کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ تاہم صرف درخواست دینا کافی نہیں ہوگا بلکہ متعلقہ دستاویزات کی مکمل جانچ کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔

مقامی افراد کے مطابق علاقے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار سست ہے اور کئی سرکاری اسکیمیں مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکیں۔ ایک رہائشی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران امت شاہ نے بیرون ملک پھنسے افراد کی مدد کی تھی، جس کے باعث کئی لوگ بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ سکے۔

اپنے خطاب کے دوران امت شاہ نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں اور کئی تاریخی فیصلے لیے گئے ہیں، جن میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شامل ہے۔