US Muslim leaders oppose Trump’s appointments:ٹرمپ نے امریکی مسلمانوں کو دیا بڑا دھوکہ،ٹرمپ کی اسرائیل نواز کابینہ دیکھ کر مسلمان ہوگئے مایوس
مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سوئنگ اسٹیٹس میں ٹرمپ ان کی وجہ سے جیتے لیکن ٹرمپ کی کابینہ اسرائیل اور صہیونیت کے حامیوں سے بھری جارہی ہے، ایسا لگتا ہے ٹرمپ نے صدارتی ووٹ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ بڑا دھوکہ کیاہے۔
Trump, meeting Biden at White House: صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار وائٹ ہاوس پہنچے ڈونالڈ ٹرمپ، جوبائیڈن نے گرمجوشی کے ساتھ کیا استقبال،جانئے کیا ہوئی بات
بائیڈن جولائی تک ٹرمپ کے حریف تھے، لیکن ریپبلکن رہنما کے خلاف ایک خراب مباحثے کی کارکردگی نے ڈیموکریٹس میں ان کی ذہنی صلاحیت اور دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی عمر کے بارے میں خدشات پیدا کیا اور ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
Elon Musk to head US ‘government efficiency’ department: ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت میں ایلن مسک کو ملی بڑی ذمہ داری، کئی اہم عہدوں پر بھی نامزدگی کا عمل مکمل
ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایلون مسک اور راماسوامی ’بیوروکریسی کی اجارہ داری ختم کرنے، اضافی قواعد و ضوابط کو کم کرنے، فضول اخراجات میں کمی اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کی از سر نوتشکیل کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیا محکمہ ری پبلکن پارٹی کے خوابوں کو پورا کرے گا۔
Biden promises an orderly transfer of power: ٹرمپ کی جیت کے بعد بائیڈن کا بڑا اعلان، پرامن طریقے سے اقتدار کی ہوگی منتقلی،نہیں ہوگا کوئی ہنگامہ
موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مجھے یہ بھی امید ہے کہ ہم امریکی انتخابی نظام کی سالمیت کے بارے میں سوالات کو ختم کر سکتے ہیں۔ یہ ایماندار ہے، یہ منصفانہ ہے اور یہ شفاف ہے۔ اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، چاہے جیت ہو یا ہار۔
Trump projected to become the 47th President of US:امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت،دوسری بار وائٹ ہاوس کی سنبھالیں گے کمان
نیو یارک ٹائمس کا بھی دعویٰ ہے کہ امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہوں گے۔ نیو یارک ٹائمس کے مطابق 95 فیصد امکان ہےکہ ٹرمپ پھر سے وائٹ ہاوس لوٹیں گے ،وہیں صرف پانچ فیصد ہی امید بچی ہے کہ کملا ہیرس صدارت کا میدان جیت سکتی ہیں۔
Trump Shows Strength in Presidential Forecast : جیت سے محض 40 قدم دور ہیں ڈونالڈ ٹرمپ، لیکن سات سوئنگ اسٹیٹس سے نکل سکتا ہے کملا ہیرس کیلئے وائٹ ہاوس کا راستہ
عام طور پر اپنے ووٹنگ رجحانات کی وجہ سے امریکہ کی 50 ریاستوں میں اکثر ریاستوں کے بارے میں یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں کس پارٹی یا امیدوار کو برتری حاصل ہو گی۔تاہم مختلف وجوہ کے باعث کئی ایسی ریاستیں ہیں جن کا سیاسی جھکاؤ ماضی کے مختلف الیکشن میں تبدیل ہوتا رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں سوئنگ اسٹیٹس بھی کہا جاتا ہے۔
US election results: امریکی انتخابات: 26 ریاستوں کے نتائج میں ٹرمپ آگے، کملا کا دوسرا نمبر،لیکن ابھی بھی ٹرمپ کی راہیں ہوسکتی ہیں مشکل
روسی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا، ’ہم اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ روس نے کبھی مداخلت نہیں کی اور نہ ہی وہ دوسرے ممالک، بشمول امریکہ، کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔جیسا کہ صدر ولادی میر پوتن نے بارہا کہا کہ ہم امریکی عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں۔
US President Election: امریکی انتخابات میں ڈکٹیٹر پر ہنگامہ، ہٹلر کے موضوع پر کیوں برہم ہوئے اوباما اور ٹرمپ ؟
کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے جارجیا میں ایک تقریب میں پہنچنے اوباما نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کو ایک اور موقع دینا بہت بڑی غلطی ہوگی۔ اوباما نے کہا کہ ہمیں ایسا آمر نہیں چاہیے جو اپنے دشمنوں کو سبق سکھانے کا ارادہ رکھتا ہو۔
XI Jinping knows I am crazy: میں پاگل ہوں ،یہ بات شی جنپنگ کو معلوم ہے ،اس لئے وہ مجھ سے پنگا نہیں لیں گے:ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکہ کے تمام مخالفین امریکی مفادات کے خلاف کام نہیں کریں گے۔ ان کے ذہنوں میں خوف ہوگا۔ یہی نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں تائیوان کی ناکہ بندی روکنے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔
Shots fired near Trump: ٹرمپ پر ایک بار پھر جان لیوا حملہ، بال بال بچ گئے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ،حملہ آور گرفتار
ریپبلکن پارٹی کی انتخابی مہم کے ترجمان سٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا: ’ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اردگرد چلنے والی گولیوں کے بعد محفوظ ہیں، جب کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے سیاسی حریف کے خطرے سے باہر رہنے پر خوشی کا اظہار کیا۔