Bharat Express

Ukraine-Russia War

یوکرین میں روس کے حملے مسلسل جاری ہیں اوراس بار مڈس یوکرین کے کروی ریہ شہر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں کم ازکم 14 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ مہلوکین میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ ملبے کے نیچے ابھی بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس سے مہلوکین کی تعداد اور بڑھ سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں کئی ممالک پر بھاری محصولات عائد کیے تھے ،جس کی وجہ سے تجارتی جنگ شروع ہو گئی تھی۔

زیلینسکی نے کہا، 'میں چاہتا ہوں کہ ہمارے تمام شراکت دار یہ سمجھیں کہ پوتن کیا منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وہ کس چیز کی تیاری کر رہے ہیں اور وہ کس چیز کو نظر انداز کریں گے۔'

خلا سے حاصل تصاویر کیف کے ٹول باکس میں ایک اہم ہتھیار رہی ہیں۔ ان کا استعمال جاسوسی ڈرون مشنوں کی منصوبہ بندی کرنے، ٹینکوں اور گاڑیوں کے روسی ذخائر کو تلاش کرنے اور روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں حملوں کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے کیا جاتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتے، میں اس پر غور کر رہا ہوں اور کچھ لوگ اسے مناسب سمجھتے ہیں، کچھ لوگ ایسا نہیں سمجھتے اور میں اس بارے میں جلد فیصلہ کروں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

روس نے فرانس اور برطانیہ کی امن تجویزکویوکرینی فوج کو بچانے کی کوشش بتایا اوراسے خارج کردیا۔ وہیں زیلنسکی نے کہا کہ جنگ کا خاتمہ ابھی دور ہے اور امریکی حمایت جاری رہنے کی امید ظاہرکی۔

زیلنسکی نے کہا کہ جمعہ کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں ان کی اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات اس طرح نہیں ہوئی جس طرح ہونی چاہیے تھی۔

ولادیمیر زیلینسکی نے کہا، "ہماری پالیسی وہی ہے جو پہلے تھی۔ اگر معدنی معاہدے پر اتفاق ہو جاتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ یہ معاہدہ یوکرین کے وسیع معدنی وسائل پر امریکہ اور یوکرین کے درمیان ایک اہم قدم ہو سکتا تھا

قرارداد میں روسی فیڈریشن اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کے دوران اموات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا مرکزی کردار عالمی امن اور تنازعات کے خاتمے کو ممکن بنانا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر جنگ چھڑنے کے وقت وہ اقتدار میں ہوتے تو وہ ایک سمجھوتے تک پہنچ سکتے تھے۔ یہ سمجھوتا یوکرین کو "تقریبا تمام اراضی پیش کر دیتا ، کسی ہلاکت یا کسی شہر کے تباہ ہوئے بغیر ... میں امن چاہتا ہوں ، میں مزید ہلاکتیں نہیں چاہتا"۔