Bharat Express

UCC

ملک بھر میں یکساں سول کوڈ کی بحث زور پکڑتی جا رہی ہے۔ کچھ لوگ یو سی سی کی حمایت میں ہیں اور کچھ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کئی بار یو یکساں سول کوڈ  کی حمایت میں بیانات دے چکے ہیں

یو سی سی کو نافذ کرنے کی  تجویز پر مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین  کے سربراہ اسد الدین اویسی نے جمعہ کو کہا کہ غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور چینی مداخلت" جیسے مسائل سے عوام کی توجہ  ہٹانے کے لیے حکومت کی جانب سے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے متعلق باتیں کی جارہی ہیں

ڈی ایم کے نے کہا کہ امبیڈکر کی یقین دہانی پر مسودہ آرٹیکل 35 (موجودہ آرٹیکل 44) کو دستور ساز اسمبلی نے منظور کیا تھا۔ امبیڈکر نے یو سی سی کے مسئلہ پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کو پہلے اسے ان لوگوں پر نافذ کرنا چاہئے جو اپنی مرضی سے یو سی سی کے پابند ہونا چاہتے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ میں کہا کہ کیا پاکستان سے آئی سیما حیدر کا معاملہ لو جہاد نہیں ہے؟ سیما نے کس قانون کے تحت شادی کی؟ ایسے میں بی جے پی پھر سے یو سی سی کی بات کر رہی ہے

گووندن نے الزام لگایا کہ بی جے پی حقیقت میں یو سی سی کے ذریعے ہندوتوا کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یکساں سول کوڈ کے حوالے سے ملک میں سیاسی نشیب و فراز کا دور جاری ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ مرکزی حکومت مانسون سیشن کے دوران پارلیمنٹ میں یکساں سول کوڈ متعارف کرائے گی

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی شیو سینا (یو بی ٹی) یکساں سول کوڈ کی حمایت کر سکتی ہے۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ رسمی طور پر ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کے کسی بھی رہنما نے یکساں سول کوڈ پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے

لوک سبھا انتخابات سے پہلے مرکز کی مودی حکومت یکساں سول کوڈ کو لے کر بڑی پیش رفت کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت آئندہ مانسون اجلاس میں پارلیمنٹ میں یکساں سول کوڈ بل پیش کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں یکساں سول کوڈ بل لانے کی تیاری کر لی ہے

اسٹالن نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم فرقہ وارانہ جذبات بھڑکا کر اور ملک میں انتشار پیدا کرکے 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیتنے کا سوچ رہے ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے بدھ (28 جون) کو یکساں سول کوڈ کے معاملے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ راجستھان کے جودھ پور کے بالاسر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’’ہم نے کہا تھا کہ یکساں سول کوڈ لاگو کیا جائے گا