All India Shia Personal Law Board opposes UCC: یو سی سی کے خلاف اترا آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ، کہہ دی بڑی بات
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ اس سنگین معاملے پر وسیع بحث ہو، ہر کوئی اپنی رائے سامنے لائے، جو قانون ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرتا ہے، وہ معاشرے میں تفریق کا سبب بنتا ہے۔ اس طرح کے قانون سے معاشرے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اس لیے میں کہوں گا اور سماج کا مطالبہ ہے کہ ملک میں یکساں سول کوڈ ہو۔
Uniform Civil Code: پی ایم مودی کے یو سی سی کے بیان پر سپریا سولے کا طنز، ‘یہ بی جے پی نہیں، این ڈی اے کی حکومت ہے
سپریا سولے نے کہا، "یہ این ڈی اے کی حکومت ہے، بی جے پی نہیں، اسی لیے پی ایم مودی سیکولر سول کوڈ کی بات کر رہے ہیں۔" مہاراشٹر میں لاڈلی بہن یوجنا کے تحت خواتین کے کھاتوں میں آنے والی رقم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے مہایتو حکومت کو نشانہ بنایا۔
Uniform Civil Code: پی ایم مودی کے یو سی سی والے بیان پر اپوزیشن برہم، کانگریس نے کہا یہ تقسیم کرنے والی تقریر…
سیکولر سول کوڈ پر کانگریس لیڈر وویک تنکھا نے کہا، 'یہ تقسیم کرنے والی تقریر ہے۔' کرپشن کے معاملے پر سلمان خورشید نے کہا کہ 'ابھی تک اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی ہے، وہ اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کب کارروائی کریں گے؟
All India Muslim Personal Law Board: طلاق یافتہ خواتین سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ اسلام کے برخلاف،یوسی سی مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول:مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجلاس میں 9 قرارداد منظور
بورڈ کی مجلس عاملہ کا احساس ہے کہ فلسطین کا مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے، جہاں اسرائیل کی شکل میں ایک غاصب قوت ملک کے اصل باشندوں کو جلاوطن کر نے پر تلی ہو ئی ہے۔ اس نے جبروظلم کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔وہ مسلسل نسل کشی اور وحشیانہ مظالم کا ارتکاب کر رہا ہے۔
Lok Sabha Elections 2024: ملک میں کب نافذ ہوگا یو سی سی؟ امت شاہ نے کر دیا اعلان، جانیں ون نیشن ون الیکشن پر کیا کہا
یو سی سی 1950 کی دہائی سے بی جے پی کے ایجنڈے پر ہے اور حال ہی میں بی جے پی کے زیر اقتدار اتراکھنڈ میں اسے نافذ کیا گیا ہے۔ شاہ نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ یکساں سول کوڈ ایک بہت بڑی سماجی، قانونی اور مذہبی اصلاحات ہے۔
UCC: ‘کیا شریعت سے ملک چلنا چاہیے’، امت شاہ نے یو سی سی کو لے کر کیا یہ بڑا اعلان
انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ کیا ملک کو شریعت کی بنیاد پر، پرسنل لاء کی بنیاد پر چلایا جانا چاہیے؟ کوئی ملک اس طرح نہیں چلا۔ کسی بھی جمہوری ملک میں پرسنل لاء نہیں ہوتا۔ دنیا میں ایسا کیوں ہے؟"
Lok Sabha Elections 2024: مسلمانوں پر پابندیاں لگانے والوں کے بجائے مذہبی آزادی دینے والی پارٹیوں کو ووٹ دیا جائے:مولانا ارشد مدنی
مولانا ارشد مدنی کے مطابق "ہم پر قدغن لگائی جا رہی ہے، ووٹوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، یہ بھی ایک مسئلہ ہے،اس کی وجہ سے مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ کچھ پارٹیوں نے کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئیں تو اقلیتوں کو نہیں تنگ کریں گے۔
Mamata Banerjee on CAA & UCC: جان دے دوں گی لیکن بنگال میں CAAاورUCCنافذ نہیں ہونے دوں گی:ممتا بنرجی
الیکشن کے دوران آپ مسلم لیڈروں کو بلاتے ہیں اور جو چاہتے ہیں کہتے ہیں۔ میں کہتی ہوں کہ انہیں کچھ نہیں چاہیے، انہیں محبت چاہیے... ہم یو سی سی کو قبول نہیں کریں گے۔
UCC In Uttarakhand: یو سی سی نافذ کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بنا اتراکھنڈ، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دی منظوری، سی ایم دھامی نے کیا اعلان
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ہماری حکومت کے ذریعہ منظور یکساں سول کوڈ کو صدر جمہوریہ کی منظوری مل گئی ہے۔
Asaduddin Owaisi on UCC: کیا مسجد تمہارے باپ کی جاگیر ہے؟ ایک کھو دیا ہے، دوسرے کو کھونے نہیں دیں گے، اویسی نے ویڈیو ٹویٹ کیا، کیپشن میں لکھی یہ بات
اسدالدین اویسی نے یونیفارم سول کوڈ یعنی یو سی سی کو لے کر ملک بھر میں چل رہی تحریک پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ایسے لوگوں کو تیار کر رہے ہیں جو شریعت کو نہیں جانتے۔