Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: مسلمانوں پر پابندیاں لگانے والوں کے بجائے مذہبی آزادی دینے والی پارٹیوں کو ووٹ دیا جائے:مولانا ارشد مدنی

مولانا ارشد مدنی کے مطابق “ہم پر قدغن لگائی جا رہی ہے، ووٹوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، یہ بھی ایک مسئلہ ہے،اس کی وجہ سے  مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ کچھ پارٹیوں نے کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئیں تو اقلیتوں کو  نہیں تنگ کریں گے۔

دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا- آج مسلمانوں کو محدود کیا جا رہا ہے اور ہم پر یکساں سول کوڈ (یو سی سی) تھوپاجا رہا ہے۔مولانا ارشد مدنی نے یہ بھی کہا کہ آپ اس پارٹی کو ووٹ دیں جو اقلیتوں کو ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دے۔ ووٹ اس کو دیں جو کہتا ہے کہ ہم مذہبی آزادی دیں گے۔ آج ملک کے مسلمانوں کو محدود کیا جا رہا ہے۔ ان کے حقوق محفوظ نہیں ہیں۔

مسلمانوں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں

مولانا ارشد مدنی کے مطابق “ہم پر قدغن لگائی جا رہی ہے، ووٹوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، یہ بھی ایک مسئلہ ہے،اس کی وجہ سے  مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ کچھ پارٹیوں نے کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئیں تو اقلیتوں کو  نہیں تنگ کریں گے ، اس لئے ایسی پارٹیوں کی حمایت کی جائے۔

 مولانا ارشد مدنی نے دعویٰ کیا کہ یو سی سی کو مسلمانوں پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ مسلمان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ یہاں سے کوئی فتویٰ جاری نہیں ہوتا۔ فتویٰ دینا ہمارا کام نہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کس کو ووٹ دیں، سیکولرازم کوضرور ووٹ دیں۔واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے آج 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ہے۔ ان میں سے، اتر پردیش کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر صبح سے ووٹنگ  ہوئی، جن میں پیلی بھیت، سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، نگینہ، مراد آباد اور رام پورکی  سیٹیں شامل ہیں۔ ان آٹھ سیٹوں میں کئی جگہوں پر مسلم ووٹروں کا بہت فیصلہ کن کردار ہے۔ یہاں انڈیا الائنس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read