Bharat Express Urdu Conclave: ’’اسی ملک کے رہنے والے ہیں مسلمان‘‘…، بزمِ صحافت میں مولانا ارشد مدنی نے کہا- انگریزوں کے خلاف سب سے پہلے علمائے کرام نے اٹھائی تھی آواز
مولانا ارشد مدنی نے بزمِ صحافت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے اپنے پرخلوص محبت کی بنیاد پر بلایا، اس کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صورتحال یہ ہے کہ مسلمان ہندوستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں اور ہم ہمیشہ سے اسی ملک کے رہنے والے ہیں۔ یہ کہنا غلط ہے کہ مسلمان ہندوستان کو اپنا ملک نہیں مانتے۔
Waqf board amendment bill: وقف ترمیمی بل کو روکنے کیلئے بڑا روڈ میپ تیار،ٹی ڈی پی-جےڈی یو کے رہنماوں سے ہوگی ملاقات،پروپیگنڈہ کا بھی دیا جائے گا جواب
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی دعوت پر جمعیۃ کے مرکزی دفتر نئی دہلی میں وقف (ترمیمی) بل سے متعلق ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مختلف ملی تنظیموں کے سربراہان ، سیاسی و سماجی شخصیات اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔
Wayanad landslides and Jamiat Ulema E Hind: شکریہ مولانا ارشد مدنی، آپ نے ہمارے درد کو محسوس کیا،جمعیت علمائے ہند کے امدادی کام کےمعترف ہوئے سیلاب متاثرین
سیلاب سے متعددگاؤں پوری طرح تباہ ہوچکے ہیں،ہزاروں کی تعدادمیں لوگ اب بھی کیمپوں میں رہ رہے ہیں، ان میں سے بعض متاثرین ایسے بھی ہیں جواب وہاں سے دورکسی دوسری جگہ کرایہ پر رہ رہے ہیں، جمعیۃعلماء کے ذریعہ انہیں بھی کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔
Lok Sabha Elections 2024: مسلمانوں پر پابندیاں لگانے والوں کے بجائے مذہبی آزادی دینے والی پارٹیوں کو ووٹ دیا جائے:مولانا ارشد مدنی
مولانا ارشد مدنی کے مطابق "ہم پر قدغن لگائی جا رہی ہے، ووٹوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، یہ بھی ایک مسئلہ ہے،اس کی وجہ سے مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ کچھ پارٹیوں نے کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئیں تو اقلیتوں کو نہیں تنگ کریں گے۔
بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملہ: سپریم کورٹ کے فیصلہ نے انصاف کا سربلند کردیا: مولانا ارشد مدنی کا بڑا بیان
مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند لاتعداد مقدمات لڑرہی ہے اور اس تجربات کی بنیاد پرہی ہم یہ بات کہتے ہیں کہ اب عدالتیں ہی انصاف کا واحد سہارا رہ گئی ہیں، جہاں سے مظلوموں کو انصاف مل سکتا ہے۔
Maulana Arshad Madani on Nuh Violence: نوح اور میوات فسادات ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ، ہریانہ حکومت اور پولیس کا کردار مشکوک:مولانا ارشد مدنی
افسوس ہے کہ سیاستداں اور حکمراں طاقتیں مذہبی لبادےکو اوڑھ کرنفرت کی سیاست کررہی ہیں۔اور یہ سب اس لئے ہورہا ہے تاکہ اقتدار پر قابض رہ سکے، یہ رجحان یقینی طور پر انتہائی خطرناک ہے۔ پہلے انتخابات بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مدعوں پر ہوتے تھے لیکن آج مذہب کے نام پر سیاست ہورہی ہے اور اقتدار پر قبضہ جمانے کیلئے مذہب کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے۔
Jamiat Ulema-e-Hind On UCC: یکساں سول کوڈ ملک کے اتحاد کے لیے بڑا خطرہ: مولانا ارشدمدنی
جمعیۃ علماء ہند نے اپنی تیار کردہ رائے میں کہا کہ یکساں سیول کوڈ آئین میں موجود مذہب پر عمل کرنے کی آزادی کے خلاف ہے، کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 25 میں شہریوں کو دی گئی مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کو ختم کردیتا ہے ۔
70 سال پہلے لیا ہوتا فیصلہ تو ملک برباد نہیں ہوتا، بجرنگ دل پر بین کےوعدے پر کانگریس سے بولے مولانا ارشد مدنی
مولانا ارشد مدنی نے کہا تھا کہ جو لوگ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی بات کر رہے ہیں وہ سب غدار ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اگر ہندو ملک بنانے کی بات کرنے والے غدار نہیں تو مسلم ملک کا مطالبہ کرنے والے بھی غدار نہیں ہیں