Bharat Express

TMC

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ ’’پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے مکمل ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کہ فہرست میں لکھا ہے کہ یہ کاموں کی جامع فہرست نہیں ہے۔ ایسے میں وہ (مرکزی حکومت) آخری لمحات میں اس میں کچھ بھی شامل کر سکتی ہے۔

ضمنی الیکشن 2023 میں انڈیا الائنس اور این ڈی اے الائنس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ انڈیا اتحاد نے 7 میں سے 4 پر جیت حاصل کی ہے جبکہ این ڈی اے نے 7 میں سے 3 سیٹوں پر جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ماضی میں کی گئی تقرریوں کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے میں نے عبوری وائس چانسلروں کا تقرر کیا۔ گورنر نے کہا کہ وہ ریاست کی یونیورسٹیوں کو بدعنوانی اور تشدد سے پاک رکھنے کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھیں گے

ممتا بنرجی نے اس معاملے میں اپوزیشن جماعتوں کو ایک دعوت نامہ بھی بھیجا، جس میں انہوں نے کہا، ''میرے گورنر کو خط لکھ کر احتجاج کرنے کے باوجود 20 جون کو راج بھون میں یوم تاسیس منایا گیا اور کئی پروگرام منعقد کیے گئے۔ " ہمارا احتجاج یہ تھا کہ اچانک 20 جون کو منایا جا رہا ہے۔

ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات 7 مئی کو ہونے تھے لیکن وزارت کھیل نے اسے کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن آفیسر نے دوبارہ  انتخابات 11 جولائی کو کرانے کا فیصلہ کیا، لیکن آسام ریسلنگ ایسوسی ایشن نے گوہاٹی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ پھر عدالت نے الیکشن روک دیا۔

تحریک عدم اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو شکست دی اور منفییت کا جواب بھی دیا۔ صورتحال ایسے ہیں کہ اپوزیشن کے لوگ بیچ میں ہی ایوان سے بھاگ گئے، یہ پورے ملک نے دیکھا ہے۔

ٹی ایم سی حکومت کے وزیر ششی پنجا نے پی ایم مودی کے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بنگال کی شکست کو قبول کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے آج کی تقریر میں جھوٹ بولا۔ بی جے پی بنگال میں 2021 میں بھی ہاری تھی اور اس بار بھی ہاری ہے

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے 223 ایم ایل ایز کے کل اثاثہ جات 14,359 کروڑ روپے ہیں، مہاراشٹر کے 284 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 6,679 کروڑ روپے ہیں اور آندھرا پردیش کے 174 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 4,914 کروڑ روپے ہیں۔ یہ رپورٹ 28 ریاستی اسمبلیوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 4001 ایم ایل ایز پر جاری کی گئی ہے۔

پیجوش کانتی بسواس نے اپنا استعفی ٹی ایم سی چیف ممتا بنرجی اور پارٹی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو سونپ دیا ہے۔ انہوں نے اس میں لکھا کہ میں تریپورہ ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ اس کے ساتھ میں ترنمول کانگریس کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں

مانا جارہا ہے کہ اپوزیشن کا بڑا وفد آئندہ جمعرات تک ممکن ہے منی پور کا دورہ کرے۔ البتہ حتمی تاریخ کا اعلان پیر کو اپوزیشن کی میٹنگ کے بعد ہی ہوگا۔ لیکن یہ طے ہوچکا ہے کہ اپوزیشن کا ایک وفد منی پور جاکر وہاں کی زمینی صورتحال کو دیکھنے کی کوشش کرے گا۔