Bharat Express

Tripura TMC: تریپورہ میں ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کو جھٹکا، ریاستی صدر نے دیا استعفیٰ

پیجوش کانتی بسواس نے اپنا استعفی ٹی ایم سی چیف ممتا بنرجی اور پارٹی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو سونپ دیا ہے۔ انہوں نے اس میں لکھا کہ میں تریپورہ ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ اس کے ساتھ میں ترنمول کانگریس کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں

ممتا نے پی ایم مودی کو خط لکھا تو بی جے پی نے گھیرا، جھوٹا بتایا، کہا سوالوں کے جواب دیں

Tripura TMC President Resigns:مغربی بنگال بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی جہاں ایک طرف مغربی بنگال اپنی پوزیشن مستحکم کررہی ہیں تو وہیں دوسری جانب ممتا بنرجی کو آج تریپورہ سے جھٹکا ملا ہے ۔ در اصل ترنمول کانگریس کے ریاستی صدر تریپورہ پیجوش کانتی بسواس نے منگل (25 جولائی) کو اپنے عہدے اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے پوری طاقت لگائی تھی لیکن کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔

پیجوش کانتی بسواس نے اپنا استعفی ٹی ایم سی چیف ممتا بنرجی اور پارٹی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو سونپ دیا ہے۔ انہوں نے اس میں لکھا کہ میں تریپورہ ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ اس کے ساتھ میں ترنمول کانگریس کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں آپ کا اور ابھیشیک بنرجی کا شکر گزار ہوں۔ جنہوں  نے مجھے یہ ذمہ داری دی ہے۔

تریپورہ انتخابات میں خراب کارکردگی

تریپورہ کی 60 رکنی اسمبلی کے لیے اس سال فروری کے مہینے میں انتخابات ہوئے تھے۔ جس میں ترنمول کانگریس نے 28 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ حالانکہ ٹی ایم سی ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔ اس الیکشن میں ٹی ایم سی کو صرف 0.88 فیصد ووٹ مل سکے۔ اس الیکشن میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 32 سیٹیں حاصل کیں۔

بھارت ایکسپریس۔