Bharat Express

Bypoll Results 2023: انڈیا اتحاد پہلی آزمائش میں کامیاب، 7 سیٹوں کے ضمنی الیکشن میں 4 پر انڈیا الائنس کو ملی کامیابی، بی جے پی کا 3 سیٹوں پر قبضہ

ضمنی الیکشن 2023 میں انڈیا الائنس اور این ڈی اے الائنس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ انڈیا اتحاد نے 7 میں سے 4 پر جیت حاصل کی ہے جبکہ این ڈی اے نے 7 میں سے 3 سیٹوں پر جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

Bypoll Results 2023 Winners List: لوک سبھا الیکشن 2024 کی پچ تیار ہوچکی ہے۔ ایک طرف موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن نے اتحاد کرلیا ہے اوراس کا نام انڈیا دیا ہے۔ وہیں دوسری طرف این ڈی اے بھی اپنی تعداد بڑھا کر مزید مضبوطی حاصل کر رہی ہے۔ ایسے میں 6 ریاستوں کے 7 اسمبلی انتخابات کے ضمنی نتائج آچکے ہیں۔ ایسے میں یہ دونوں اتحاد کے لئے کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ اس الیکشن میں انڈیا الائنس اور این ڈی اے الائنس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ انڈیا اتحاد نے 7 میں سے 4 پر جیت حاصل کی ہے جبکہ این ڈی اے نے 7 میں سے 3 سیٹوں پر جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

بی جے پی کو سب سے بڑا جھٹکا اترپردیش کے گھوسی اسمبلی حلقہ میں لگا، جہاں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ گھوسی میں بی جے پی امیدواردارا سنگھ چوہان چند ماہ قبل ہی سماجوادی پارٹی چھوڑکربی جے پی میں آئے تھے اوررکن اسمبلی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ قابل ذکرہے کہ 2022 اسمبلی انتخابات سے قبل ہی بی جے پی سے سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے تھے، سماجوادی پارٹی نے انہیں امیدواربنایا تھا اور انہوں نے جیت بھی حاصل کی تھی۔ گھوسی سیٹ پراگرووٹنگ فیصد پرنظرڈالیں تو سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو 57 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ بی جے پی امیدوار کے حصے میں 37 فیصد ووٹ گئے ہیں۔

6 ریاستوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟

 سات سیٹوں میں مغربی بنگال کی دھپ گڑی سیٹ، تری پورہ کی دھن پور اور باکس نگرسیٹ، کیرلا میں پوتھوپلّی سیٹ، یوپی کی گھوسی سیٹ، اتراکھنڈ کی باگیشور سیٹ اور جھارکھنڈ کی ڈمری سیٹ شامل ہے۔ یہاں اپوزیشن کی انڈیا الائنس اور این ڈی اے کے درمیان 2024 سے پہلے بڑی ٹکر ہے۔ تری پورہ کی دونوں سیٹیں بی جے پی اور اتراکھنڈ کی باگیشور سیٹ پر بھی بی جے پی نے قبضہ کیا۔ جبکہ مغربی بنگال کی دھپ گڑی سیٹ ترنمول کانگریس کے کھاتے میں گئی، کیرلا کی پوتھو پلّی سیٹ کانگریس، یوپی کی گھوسی سیٹ سماجوادی پارٹی، جھارکھنڈ کی ڈمری سیٹ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے امیدواروں نے جیت کا پرچم لہرایا۔ اس طرح سے دونوں الائنس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

این ڈی اے سے زیادہ انڈیا الائنس کو ووٹ ملے

انڈیا الائنس کی اتحادی جماعتوں جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس، کمیونسٹ پارٹی  آف انڈیا (ایم)، عام آدمی پارٹی، سماجوادی پارٹی، ٹی ایم سی کو ملاکر کل 506,053 ووٹ ملے۔ وہیں 7 سیٹوں پر این ڈی اے میں ساتھی بی جے پی اورآجسو کو کل ملاکر 362,104 ووٹ ملے۔ یعنی 6 ریاستوں کی 7 سیٹوں پر این ڈی کے مقابلے انڈیا الائنس کوکل 143,949 ووٹ زیادہ ملے ہیں۔ انڈیا الائنس کے اعلان کے بعد سے انڈیا اور این ڈی کے درمیان پہلا مقابلہ تھا، جس میں واضح طور پر اپوزیشن جماعت بی جے پی سے آگے نکلتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ آئندہ ماہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان سمیت 4 ریاستوں میں الیکشن ہونے ہیں۔ اگران الیکشن میں بھی انڈیا اتحاد کی جماعتیں ہاتھ ملا لیتی ہیں تو بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو زبردست جھٹکا لگ سکتا ہے، جس کا اثر لوک سبھا الیکشن 2024 پر پڑنا یقینی ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Also Read