Bharat Express DD Free Dish

Tejashwi Yadav

جن سورج پارٹی کے بانی اورہندوستانی سیاست کے حکمت عملی سازپرشانت کشورپوری طرح سے بہارکے سیاسی میدان میں قدم جمانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پرشانت کشورنے بہاراسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

پپو یادو نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ انتخابات سے پہلے جو مفت اسکیموں کی مارکیٹنگ کی جارہی ہے اسے روکا جائے۔ اس سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے اور صرف عوام پسند چیزیں سامنے آتی ہیں جبکہ اصل مسائل پیچھے رہ جاتے ہیں۔

تیجسوی یادو نے یہ بھی کہا کہ کل نتیش حکومت کا آخری بجٹ ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ میرے مطالبات کو بجٹ میں شامل کیا جائے۔ بہار حکومت بجٹ میں اعلان کرے کہ گیس سلنڈر 500 روپے میں ملے گا۔

تیجسوی یادو نے کہا، "نشانت ہمارے بھائی ہیں۔ ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔ ہم چاہیں گے کہ وہ جلد (سیاست میں) آئیں، ورنہ بی جے پی جے ڈی یو کو نگل جائے گی۔

تیجسوی یادو نے بہار کی ترقی پر مرکزی حکومت کے رول پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست کو طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی بات آتی ہے تو مرکزی حکومت خاموشی اختیار کر لیتی ہے۔

کانگریس کے سابق صدر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو اپنے بہار کے دورے کے دوران آر جے ڈی سربراہ لالو یادو سے ملاقات کی۔ اس دوران رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو بھی موجود رہے۔

لوک سبھا انتخابات کے بعد سے اپوزیشن پارٹیوں کا انڈیا بلاک بکھرتا نظر آ رہا ہے۔ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، شیو سینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے انڈیا بلاک میں پھوٹ کی طرف اشارہ کیا تھا۔

انڈیا الائنس سے متعلق الائنس سے وابستہ لیڈران نے کہا کہ یہ الائنس صرف لوک سبھا الیکشن کے لئے تھا، الیکشن ختم ہوچکا ہے تو الائنس بھی ختم ہوگیا۔

انتخابات کے اعلان سے پہلے تیجسوی یادو نے بہار میں ’’مائی بہین مان یوجنا‘‘ کا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ ہماری حکومت بننے کے بعد ’’مائی بہین مان یوجنا‘‘ شروع کی جائے گی جس میں بہار کی خواتین کو ماہانہ 2500 روپے ملیں گے۔

تیجسوی یادو نے خود کو ریاست کے لوگوں کا بیٹا، بھائی اور دوست بتاتے ہوئے یقین دلایا کہ بہار کو اس مقام پر لے جا کر کھڑا کیا جائے گا، جہاں سے ترقی کا سورج اور ترقی کا آسمان قریب نظر آئے گا۔