Bharat Express

Tejashwi Yadav

بہار میں آرجے ڈی اب اپوزیشن میں آگئی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی بہار میں سیاسی کھیل ہونا باقی ہے۔ یہ پورا کھیل بہار میں 12 فروری کو دیکھا جائے گا۔

بہار اسمبلی میں 243 سیٹیں ہیں۔ اکثریت کی تعداد 122 ہے۔ این ڈی اے حکومت نے 128 کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ یہاں تک کہ اگر جیتن رام مانجھی کے  چار ایم ایل اے کو  ہٹادیں، تب بھی این ڈی اے کی تعداد 124 رہے گی۔

بہار کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پہلے جہاں تھے اب واپس وہیں آگئے ہیں اور اب صرف بہار کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے آرجے ڈی اور کانگریس پر بڑا حملہ کیا ہے۔

 ای ڈی نے تیجسوی سے 60 سوالات پوچھے۔ کئی سوالوں کے جواب میں تیجسوی نے کہا کہ انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کے خلاف جاری ای ڈی کی کارروائی کو لے کر پٹنہ میں آر جے ڈی کارکنوں نے دن بھر احتجاج جاری رکھا۔ اس دوران کارکنوں نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

سی بی آئی کے مطابق، تقرری کے لیے کوئی اشتہار یا پبلک نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا، لیکن ممبئی، جبل پور، کولکاتہ، جے پور اور حاجی پور میں مختلف زونل ریلوے میں دیگر امیدواروں کی جگہ پٹنہ کے کچھ باشندوں کو مقرر کیا گیا تھا۔

شیوسینا کے ادھو دھڑے نے نتیش کمار کو نشانہ بنایا ہے۔ شیو سینا کی راجیہ سبھا ایم پی پرینکا چترویدی نے اپنے ٹویٹس کا حوالہ دیتے ہوئے نتیش اور وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اگست 2022 میں این ڈی اے چھوڑتے وقت نتیش کے بیان کا  ذکر کیا۔

بہار کی سیاست نے ایک بار پھر نیا موڑ لیا ہے۔ نتیش کمار این ڈی اے میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس سے اب سب کچھ واضح ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نئی حکومت میں کابینہ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو آج شام حلف اٹھائے گی۔

نتیش نے کہا، آج ہم نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہم نے حکومت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کچھ ٹھیک نہیں چل رہا تھا۔ ہم نے بیچ میں بولنا بند کر دیا تھا۔ ہم دیکھ رہے تھے، سب کی رائے لی، ہر طرف سے آراء آرہی تھیں۔

بہار میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کو عظیم اتحاد سے تعلق توڑتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نتیش کمار نے استعفیٰ دینے راج بھون جانے سے پہلے اتوار کی صبح جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ایم ایل ایز کی میٹنگ کی۔