War on Gaza: ایران نے اسرائیل پر حماس کے حملے کو تہران سے جوڑنے کے دعوے کو پھر کیا مسترد، دوحہ میں مقیم حماس کے عہدیداروں نے کہہ دی بڑی بات
7 اکتوبر 2023 کو حماس نے جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں تقریباً 1200 افراد مارے گئے تھے اور تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ جواب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملہ کیا جا رہا ہے۔
At least 30 killed in Iran coal mine blast: ایران میں کوئلے کے کان میں زبردست دھماکہ،30 افراد ہلاک،متعدد زخمی،دھماکے کے وقت 70 افراد کررہے تھے کام
سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے اپنی ایک خبر میں بتایا ہے کہ حادثہ دارالحکومت تہران سے تقریباً 335 کلومیٹر جنوب مشرق میں تباس میں واقع کوئلے کی کان میں ہفتے کی رات گئے پیش آیا، جس میں 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے ہنگامی عملے کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا ہے۔ حادثے کے وقت کان میں تقریباً 70 افراد کام کر رہے تھے۔
Iran vows to avenge killing of Ismail Haniyeh: اسماعیل ہنیہ کا بدلہ، ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل پر براہ راست جوابی کارروائی کا حکم دے دیا۔امریکی خبر رساں ادارے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ حکم ایرانی سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں دیا۔
How Hamas political leader Ismail Haniyeh killed: کون تھے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور کیسے تہران میں بنایا گیا نشانہ؟ جانئے تفصیلات
ایرانی میڈیا نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی کارروائی سے متعلق بعض تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کے وقت کے مطابق 2 بجے ہلاک کیا گیا۔
Ban on Islamic Center Hamburg: تہران اور برلن نے جرمنی میں اسلامی مراکز کو بند کرنے پر کیا تبادلہ خیال، ایران نے جرمنی کو کیا خبردار
وزیر خارجہ اینالینا بیئرباک نے ردعمل میں کہا کہ جرمن قانون کے مطابق اسلامی مراکز قانونی طور پر اپنے حقوق کے لیے لڑ سکتے ہیں۔
Ebrahim Raisi’s death : نم آنکھوں کے ساتھ ابراہیم رئیسی سپرد خاک،حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ بھی نماز جنازہ میں ہوئے شامل
ایرانی میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ میں 40 سے زائد اعلیٰ سطح کے غیرملکی وفود نے شرکت کی، غیرملکی وفود میں 10 سربراہانِ مملکت اور 30 سے زائد وزراء اور اعلیٰ عہدیدار شامل تھے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جسدِ خاکی کو تدفین کیلئے مشہد لے جایا گیا ،جہاں ان کی تدفین کی گئی۔
US would not take part in Israeli counter strike against Iran: ایران کی دھمکی سے ڈر گیا امریکہ،کہا :ہم ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے
وائٹ ہاؤس کے اہلکار جان کربی نے بتایا کہ امریکہ اپنے دفاع میں اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا، لیکن وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ ایران میں اسرائیل کی طرف سے جوابی کارروائی کی حمایت کرے گا۔
American porn star visited to Iran: امریکی پورن اسٹار نے تہران کا کیا دورہ، ایران سے امریکہ تک ہنگامہ جاری
امریکی شہری ہونے کے ناتے وٹنی کو ایران کا سفر کرنے کے لیے ایرانی ویزہ درکار تھا، تاہم اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے وٹنی کے دورہ ایران سے متعلق کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔ وٹنی رائٹ سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف مسلح فلسطینی جدوجہد کی حمایت کرتی رہی ہیں، یہ وجہ بھی ہے کہ ان کے دورے کو اتنی اہمیت دی جا رہی ہے۔
Deadly explosions target Soleimani death anniversary: ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں 211 سے زائد ہلاکتیں
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے 5 اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
Saudi foreign minister visits Iran: سعودی وزیرخارجہ کا ایران دورہ،اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے تہران میں سعودی سفارتخانہ کھولنے کا اعلان
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ہفتے کے روز تہران پہنچے جہاں انہوں نے صدر ابراہیم رئیسی اور ایران کے اعلیٰ سفارت کار ووزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ صدارتی محل میں شہزادہ فیصل نے شاہ سلمان کی جانب سے صدر رئیسی کو مملکت کا دعوت نامہ دیا۔