Bharat Express

Deadly explosions target Soleimani death anniversary: ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں 211 سے زائد ہلاکتیں

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے 5 اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر بدھ کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں 211 افراد مارے گئے ہیں۔روئٹرز کے مطابق صوبہ کرمان میں ہلال احمر کے سربراہ رضا فلاح نے سرکاری ٹی وی کو بتایا، ’ہماری ریپڈ ریسپانس ٹیمیں زخمیوں کو نکال رہی ہیں۔۔۔ لیک عوام کا ہجوم سڑکیں بند کر رہا ہے۔‘ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھرے دو تھیلے قبرستان کے داخلی دروازے کے قریب رکھے گئے تھے، دھماکوں کے وقت بڑی تعداد میں لوگ قاسم سلیمانی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے موجود تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے 5 اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 2020 میں ایران کی پاسدرانِ انقلاب قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں ایک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا تھا جس میں قاسم سلیمانی ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read