Bharat Express

Tehran

دراصل عمان  نے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ اپنے آخری مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ  سید بدر نے کہا کہ  ایران اور امریکہ تہران میں قید امریکیوں کی رہائی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔

حالات کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے وزراء کو امریکا میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں سے  بھی روک دیا ہے، جو اپنے آپ میں یہ ثابت کرتا ہے  کہ دھواں یونہی نہیں اٹھ رہا ہے۔

دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کی بحالی کے ضمن میں ایک اور پیش رفت کی ہے۔ 10 مارچ کو بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران نے 2016 سے منقطع تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور دو ماہ کے اندر دونوں سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔  

این ایس اے اجیت ڈوبھال نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی شمخانی کے ساتھ ملاقات کی۔ ہندوستان اورایران اپنے تجارتی اورسرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔