تین روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپردخاک کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایران کے شہر قم اور تبریز میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔
📹 View
Imam Khamenei embracing late President #Raisi‘s grandchildren in today’s morning funeral ceremony.#IbrahimRaisi #IRAN pic.twitter.com/l89ydWatVu
— Khamenei Media (@Khamenei_m) May 22, 2024
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر ایران میں سوگ کی فضا برقرار ہے، جبکہ ایران میں قومی سانحے پرپانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔نمازجنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جن میں متعدد ممالک کے رہنما بھی موجود تھے۔حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ بھی ابراہیم رئیسی اور دیگر حکام کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئے۔دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی اور دیگر حکام کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج ایران پہنچئے ہیں،ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکر بھی تعزیت پیش کرنے کیلئے تہران پہنچے ہیں۔
In Tehran, a million Iranians march to pay their last respects to their late President Raisi and their Foriegn Minister Amir Abdollahian pic.twitter.com/8ZQrAKKJcy
— Iran Observer (@IranObserver0) May 22, 2024
ایرانی میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ میں 40 سے زائد اعلیٰ سطح کے غیرملکی وفود نے شرکت کی، غیرملکی وفود میں 10 سربراہانِ مملکت اور 30 سے زائد وزراء اور اعلیٰ عہدیدار شامل تھے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جسدِ خاکی کو تدفین کیلئے مشہد لے جایا گیا ،جہاں ان کی تدفین کی گئی۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینیوں اور مزاحمتی گروپوں کی جانب سے ایران اور اس کی قیادت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں، صدر رئیسی سمجھتے تھے الاقصیٰ طوفان نے اسرائیل کے دل کو نشانہ بنایا۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ صدر رئیسی فلسطینیوں کے مقاصد کے حصول تک حمایت کے لیے پُرعزم تھے۔
بھارت ایکسپریس۔