Bharat Express

Iranian President Ebrahim Raisi

ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخاب کا پہلا دور ہوا تھا جس میں چار امیدوار مدِ مقابل تھے۔الیکشن کے پہلے راؤنڈ میں کوئی بھی امیدوار 50 فی صد سے زائد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا۔

ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کے آئین کے مطابق نئے صدر کا انتخاب آئندہ 50 روز میں ہونا ہے۔ اس وقت تک ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر عبوری صدر کی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں۔محمد مخبر کو بھی ابراہیم رئیسی کی طرح ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر پر گولی لگنے یا اس جیسے کسی نقصان کے نشانات نہیں ملے اور حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔علاقے میں ناہموار راستے، سرد موسم اور دھند کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہوئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ میں 40 سے زائد اعلیٰ سطح کے غیرملکی وفود نے شرکت کی، غیرملکی وفود میں 10 سربراہانِ مملکت اور 30 سے زائد وزراء اور اعلیٰ عہدیدار شامل تھے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جسدِ خاکی کو تدفین کیلئے مشہد لے جایا گیا ،جہاں ان کی تدفین کی گئی۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ہلاک ہونے والے اشخاص کے احترام میں بھارت سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 مئی کو پورے ہندوستان میں ایک دن کا ریاستی سوگ رہے گا۔

ایران گھریلواوربین الاقوامی سطح پر کئی چیلنجزکا سامنا کر رہا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ اس کی تازہ کشیدگی پربھی کئی ایکسپرٹ نے دھیان دینے سے انکارنہیں کیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ منایا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وہ ایک روزہ یوم سوگ منائیں گے اور اس دوران ایرانی صدر کی شہادت کی یاد میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہندوستان ایران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ میری دلی تعزیت۔

ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کے صدر اور دیگر اعلٰی حکام کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ اُن کے بقول ہم پراُمید ہیں پر جائے حادثہ سے آنے والی خبریں باعث تشویش ہیں۔

اس پورے معاملے پر ایران کے وزیرداخلہ وحیدی نے میڈیا اہلکاروں کو بتایا کہ صدر رئیسی کے قافلے کو حادثہ پیش آیا اور موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے ان کے ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ کرائی گئی ۔تب سے ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے