Bharat Express

Team India

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد سے ٹیم انڈیا بارباڈوس میں پھنسی ہوئی ہے۔ بارباڈوس میں چکرواتی طوفان آیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے وہاں بجلی پانی کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ بھی بند ہوگیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو نکالنے کے لئے نیا منصوبہ تیارکیا ہے۔

ٹیم انڈیا 6 جولائی سے زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کے لیے شبمن گل کو ہندوستان کا کپتان بنایا گیا ہے۔ لیکن گل مستقل کپتان نہیں ہیں۔ اس لیے ہندوستانی ٹیم یہ ذمہ داری کسی نئے کھلاڑی کو سونپ سکتی ہے۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ٹویٹ میں لکھا - مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ  ہندوستانی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ جیتتی ہے تو اسے 125 کروڑ روپے انعامی رقم کے طور پر ملیں گے۔

ہندوستان نے اب تک دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا خطاب جیتا ہے۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی دو مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔ ان کی جرسی پر بھی دو ستارے ہیں۔ انگلینڈ نے 2010 اور 2022 میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ویسٹ انڈیز بھی دو بار ٹائٹل جیت چکا ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو ہراکرایک بار پھر ورلڈ چمپئن بن گئی ہے۔ بارباڈوس میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سانس روک دینے والا مقابلہ ہوا، جس میں ہندوستانی ٹیم نے بازی ماری۔ اس بڑے مقابلے میں 7 کھلاڑی ایسے رہے، جن کی کارکردگی کی وجہ 140 کروڑ ہندوستانی فینس کا خواب پورا ہوا ہے۔

ہندوستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے ہندوستانی ٹیم کو ویڈیو پیغام جاری کرکے مبارکباد دی ہے۔

جنوبی افریقہ نے ایک وقت 15 اووروں میں 147 رن بنالئے تھے۔ یہاں سے ان کی جیت یقینی لگ رہی تھی، لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے ان کے جبڑے سے جیت چھین لی۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹائٹل میچ آج یعنی 29 جون بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ بارباڈوس کے مقامی وقت کے مطابق میچ صبح 10.30 بجے شروع ہوگا۔ تاہم ہندوستانی وقت کے مطابق میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

ٹیم انڈیا نے اس کے ساتھ ہی اس ورلڈ کپ میں بغیرایک بھی میچ ہارے فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے۔ ہندوستانی ٹیم صرف ایک ہی میچ نہیں جیت پائی کیونکہ کناڈا کے خلاف وہ مقابلہ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا تھا۔ اب ٹیم انڈیا 8ویں جیت کے ساتھ خطاب جیتنے کی امید کرے گی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ گیانا میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم شاید اس میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔ یہاں تک کہ اگر کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو یوزویندر چہل کی انٹری ہوسکتی ہے۔