Bharat Express

Team India

ٹیم انڈیا نے اس کے ساتھ ہی اس ورلڈ کپ میں بغیرایک بھی میچ ہارے فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے۔ ہندوستانی ٹیم صرف ایک ہی میچ نہیں جیت پائی کیونکہ کناڈا کے خلاف وہ مقابلہ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا تھا۔ اب ٹیم انڈیا 8ویں جیت کے ساتھ خطاب جیتنے کی امید کرے گی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ گیانا میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم شاید اس میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔ یہاں تک کہ اگر کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو یوزویندر چہل کی انٹری ہوسکتی ہے۔

ہندوستان نے آسٹریلیا کو 24 رنوں سے ہراکرسیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ روہت شرما اورارش دیپ سنگھ کی شاندارکارکردگی نے ٹیم کی جیت میں اہم تعاون دیا۔

ہندوستانی ٹیم میں چیف کوچ سے متعلق بحث تیزہے۔ اب سامنے آئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوتم گمبھیرسے پہلے وی وی ایس لکشمن ٹیم انڈیا کے چیف کوچ بن سکتے ہیں۔

سپر-8 میں ہندوستان کا پہلا مقابلہ افغانستان سے ہونا ہے۔ افغانستان نیوزی لینڈ جیسی ٹیم کو ہراکر سپر-8 میں آئی ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو افغانستان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

بھارت اور امریکہ گروپ اے کی ٹیمیں ہیں۔ پاکستان بھی گروپ اے میں موجود ہے۔ ٹیم انڈیا اور امریکہ دونوں ابتدائی میچ جیت کر بالترتیب نمبر 1 اور 2 پر موجود ہیں۔ ایسے میں آج پاکستان چاہے گا کہ ٹیم انڈیا امریکہ کے خلاف جیت درج کرے، تاکہ سپر-8 تک رسائی کا راستہ کھلا رہے۔

نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں روہت شرما نے 37 گیندوں میں 52 رنز بنائے لیکن گیند لگنے کے بعد انہیں 10ویں اوور کے بعد میدان چھوڑنا پڑا۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 9 جون کو نیویارک کے نیسو کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے پہلے اسی میدان پرٹیم انڈیا ایک میچ اورکھیلے گی، جبکہ کچھ دیگرمیچ بھی کھیلے جاچکے ہوں گے۔ ابھی تک کھیلے گئے میچوں میں اورآگے کھیلے جانے والے میچوں میں بھی ایک بات پرسب سے زیادہ تبادلہ خیال ہونا ہے اور وہ اس میدان کی صورتحال ہے۔

ٹیم انڈیا کا کوچ بننے سے متعلق گوتم کا تازہ موقف یہ ہے کہ انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا بلکہ وہ اس پر فخر محسوس کریں گے ۔ ابوظہبی کے میڈور ہسپتال میں کھیلوں کے شائقین کے ساتھ بات چیت کے دوران جب ایک طالب علم نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہتے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم کے نئے کوچ کے لئے بی سی سی آئی کی تلاش جاری ہے اور بورڈ نے اس کے لئے درخواست طلب کی ہیں، لیکن بی سی سی آئی کے افسران اس کے علاوہ بھی کئی سابق کرکٹروں اورسینئر کوچ سے رابطہ کررہے ہیں۔ اس میں سب سے اوپرگوتم گمبھیرکا نام چل رہا ہے۔