Bharat Express

Team India

سابق کرکٹرکے شری کانت نے کہا کہ ایمانداری سے کہوں توسرفرازخان کے لئے برا محسوس کررہا ہوں، لیکن کرکٹ میں آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے، خاص طور پرٹسٹ فارمیٹ میں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی نے تیزگیند بازآکاش دیپ کے بارے میں پیشین گوئی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ محمد شمی اورمحمد سراج جیسا تیز ہوگا۔

بی سی سی آئی کے عہدیدار نے کہا کہ راہل کو سرفراز پر ترجیح دی جائے گی۔ راہل ٹیم انڈیا کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ وہ 50 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، اس لیے پلیئنگ الیون میں سرفراز کی جگہ راہل کو منتخب کرنا درست معلوم ہوتا ہے۔

پیرس پیرا اولمپکس کی شوٹنگ میں یہ ہندوستان کا چوتھا تمغہ ہے۔ اونی لیکھرا نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈ ایس ایچ 1 ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ وہیں مونا اگروال نے کانسی کے تمغے پر قبضہ کیا۔

ویمنس ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا پورا شیڈول آگیا ہے۔ اب سبھی میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 6 اکتوبرکومیچ کھیلا جائے گا۔

'X' پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے شکھر نے لکھا - "جب میں اپنے کرکٹ سفر کے اس باب کو ختم کر رہا ہوں، میں اپنے ساتھ لاتعداد یادیں اور شکرگزاری لے جا رہا ہوں۔ محبت اور حمایت کے لیے شکریہ! جئے ہند"

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سلیکٹرز نے ایشان سے بات کی۔ وکٹ کیپر بلے باز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا گیا ہے جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

خواتین ٹیم نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان کی خواتین تیر اندازی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ انکیتا 11ویں نمبر پر رہیں۔ بھجن کور 22 ویں نمبر پر رہیں۔ وہیں دیپیکا 23 ویں نمبر پر رہیں۔ ہندوستان کی خواتین تیر اندازی ٹیم چوتھی پوزیشن پر رہی۔

ہندوستان اورسری لنکا کے درمیان ٹی-20 سیریز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ سیریزکے تینوں میچ پلے کیلے میں کھیلے جائیں گے۔ اس سیریز کے شروع ہونے سے پہلے ٹیم انڈیا کی جرسی میں ایک بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔

ہندوستانی تیزگیند بازمحمد شمی کی میدان پرواپسی ہوچکی ہے اور انہوں نے نیٹس میں گیند بازی کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے 2023 ونڈے ورلڈ کپ فائنل کے طورپرآخری میچ کھیلا تھا۔