Bharat Express

‘محمد شمی اور سراج کی طرح تیز ہوگا’، اس گیند باز سے متعلق سوربھ گانگولی نے کردی بڑی پیشین گوئی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی نے تیزگیند بازآکاش دیپ کے بارے میں پیشین گوئی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ محمد شمی اورمحمد سراج جیسا تیز ہوگا۔

'محمد شمی اور سراج کی طرح تیز ہوگا'، اس گیند باز سے متعلق سوربھ گانگولی نے کردی بڑی پیشین گوئی

Sourav Ganguly Prediction On Akash Deep: آکاش دیپ کا نام چاروں طرف گونجتا ہوا سنائی دے رہا ہے۔ آکاش دیپ نے دلیپ ٹرافی کے مقابلے میں 9 وکٹ لے کرکمال کیا تھا کہ انہیں ایک بارپھر ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ کے لئے آکاش دیپ کوٹسٹ ٹیم میں جگہ ملی۔ اب ہندوستان کے سابق کپتان سوربھ گانگولی نے آکاش دیپ سے متعلق پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ محمد شمی اورمحمد سراج کی طرح تیزہوں گے۔

واضح رہے کہ آکاش دیپ بنگال کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں۔ گانگولی نے کہا کہ انہوں نے آکاش کو بنگال کے لئے کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، وہ دیکھنے والے گیندبازوں میں سے ایک ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ آکاش دیپ لمبے وقت تک گیند بازی کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ موجودہ وقت میں ٹیم انڈیا کے اہم تیز گیند بازوں میں شامل محمد شمی بھی بنگال کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے۔

کولکاتا میں ایک تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے سوربھ گانگولی نے کہا، “آکاش دیپ ایک شاندارتیزگیند بازہیں۔ وہ تیزگیند بازی کرتے ہیں اورلمبے وقت تک گیند بازی کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ وہ محمد شمی اورمحمد سراج کی طرح تیزگیند بازہوں گے۔ وہ ان لوگوں میں سے ہیں، جن پرنظررکھنی ہوگی۔”

دلیپ ٹرافی کے مقابلے میں حاصل کئے 9 وکٹ

انڈیا اے اورانڈیا بی کے درمیان کھیلے گئے دلیپ ٹرافی کے پہلے مقابلے میں آکاش دیپ نے کمال کردیا۔ انڈیا اے کے لئے کھیلتے ہوئے انہوں نے 9 وکٹ اپنے نام کئے۔ اسی درمیان انہیں ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ مل گئی۔

آکاش دیپ کا انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو

واضح رہے کہ آکاش دیپ نے اسی سال فروری میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹسٹ کے ذریعہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیوکیا تھا۔ انگلینڈ سیریزمیں آکاش نے صرف ایک ٹسٹ میچ کھیلا تھا، جس میں تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ اب بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ میں بھی انہیں منتخب کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس