Udhayanidhi Stalin’s Statement On Sanatan Dharma: اسٹالن کے بیٹے اودے نیدھی نے سناتن دھرم کا ملیریا سے کیا موازنہ، بی جے پی نے کہا- یہ 80 فیصد آبادی کی نسل کشی کی ہے کال
مالویہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ادے ندھی نے لکھا، 'میں نے سناتن دھرم کی پیروی کرنے والے لوگوں کی نسل کشی کا کبھی مطالبہ نہیں کیا۔ سناتن دھرم ایک ایسا اصول ہے جو لوگوں کو ذات پات اور مذہب کے نام پر تقسیم کرتا ہے۔
Basavaraj Bommai demands to stop giving Cauvery water to Tamil Nadu: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ نے تمل ناڈو کو کاویری کا پانی دینے پر فوری طور پر روک لگانے کا کیا مطالبہ
بومئی نے حیرت کا اظہار کیا کہ آبی وسائل کے محکمہ کی ذمہ داری سنبھال رہے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار کا اب قانونی ماہرین سے بات چیت کرنے کا کیا فائدہ ہے جب حکومت نے پہلے ہی CWMA کی ہدایات پر 5000 کیوسک پانی روزانہ چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔
Madurai Train Fire: لکھنؤ سے رامیشورم جانے والی ٹرین میں لگی آگ ، 9 افراد کی موت 20 زخمی
سدرن ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ لکھنؤ سے رامیشورم جانے والی ٹرین کے مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
Congress leader Rahul Gandhi spent some time with Toda community : روایتی شال پہن کر ، ہاتھوں میں ہاتھ پکڑے… راہل گاندھی نے تمل ناڈو میں ٹوڈا قبائلیوں کے ساتھ کیا رقص
ٹوڈا کمیونٹی (برادری ) کی خواتین نے خواہش ظاہر کی کہ راہل گاندھی وزیر اعظم کے طور پر اس مقام پر واپس آئیں۔ اگلے سال ملک میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے ہیں
Explosion in firecracker factory in Tamil Nadu: تمل ناڈو کے کرشنا گری ضلع میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، قریبی عمارتوں کو پہنچا نقصان، متعدد افراد زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر سمیت تمام اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ دھماکے کے بعد ملبے میں پھنسے افراد کی کل تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔
150 Medical Colleges May Lose Recognition: ملک کے تقریباً 150 میڈیکل کالجوں کو نیشنل میڈیکل کمیشن کی شناخت سے محروم ہونے کا خطرہ
ملک کے تقریباً 150 میڈیکل کالجوں کے نیشنل میڈیکل کمیشن کی شناخت سے محروم ہونے کا خطرہ بڑھتا ہوا چلا جارہا ہے ۔ ملک کی طبی تعلیم اور طبی پیشہ ور افراد کے لئے ریگولیٹری ادارہ ناکافی فیکلٹی اور قواعد کی عدم تعمیل کی وجہ سے۔ پہلے ہی، ملک بھر میں 40 میڈیکل کالجوں کی شناخت ختم ہو چکی ہے
تمل ناڈو حکومت کو بڑا جھٹکا، سپریم کورٹ نے آر ایس ایس کو روٹ مارچ کرنے کی اجازت دے دی
سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس وی راما سبرامنیم اورپنکج متھل کی بینچ نے تمل ناڈو حکومت کی دلیل مسترد کردی ہے۔
Chennai Airport: پی ایم مودی نے چنئی ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا کیا افتتاح
NITB 2, 20,972 مربع میٹر کے ساتھ 2,467 کروڑ روپے کی لاگت سے دو مرحلوں میں اس علاقے کا تصور کیا گیا ہے۔ قبل ازیں گورنر روی اور چیف منسٹر اسٹالن اور دیگر نے مودی کا استقبال کیا۔
Rahul Gandhi: ’’آپ کی زبان کاٹ لیں گے،آپ کون ہوتے ہیں ہمارے لیڈر کو جیل بھیجنے والے؟‘‘، کانگریس لیڈر نے راہل گاندھی کو سزا سنانے والے جج کو دی دھمکی
کانگریس لیڈر کے اس بیان کی سخت مخالفت کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
YouTuber Manish Kashyap News: یوٹیوبر منیش کشیپ پر لگا این ایس اے، بہار کے بعد اب تمل ناڈو پولیس نے کی کارروائی
YouTuber Manish Kashyap: منیش کشیپ کو مدورئی ضلع عدالت میں بدھ کے روز پیش کیا گیا، جس نے انہیں 15 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد منیش کشیپ کو مدورئی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔