Bharat Express DD Free Dish

Tamil nadu

معاہدے کے تحت ریاست کی کل 234 اسمبلی نشستوں میں سے بی جے پی 27 نشستوں پر انتخاب لڑے گی۔ اس کے علاوہ پی ایم کے کو 18 نشستیں جبکہ (اے ایم ایم کے) کو 11 نشستیں دی گئی ہیں۔ باقی نشستوں پر اے آئی اے ڈی ایم کے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

دہلی میں اعلیٰ سطحی بات چیت کے بعد، مرکزی وزیر اور تمل ناڈو میں بی جے پی کے انتخابی انچارج پیوش گوئل کے بھی اسی ہفتے چنئی جانے کا امکان ہے۔پیوش گوئل کا کردار زمینی سطح پر باقی اختلافات کو ختم کرنا اور دونوں جماعتوں کے مشترکہ انتخابی مہم (جوائنٹ کیمپین) کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانا ہوگا

کیرالہ کو ہزاروں کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کی سوغات دینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی آج 11 مارچ کی شام تمل ناڈو کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم شام تقریباً 5 بج کر 45 منٹ پر تروچیراپلی پہنچیں گے جہاں وہ تقریباً 5,650 کروڑ روپے مالیت کی کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم اس موقع پر دو امرت بھارت ایکسپریس، دو ایکسپریس اور ایک مسافر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جس سے تمل ناڈو کا رابطہ تلنگانہ، کرناٹک، کیرالہ اور مشرقی بھارت کے دیگر علاقوں سے مزید بہتر ہوگا۔

تمل ناڈو میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں حکمران جماعت ڈی ایم کے اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر بالآخر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 28 اسمبلی نشستیں جبکہ ایک راجیہ سبھا سیٹ دی جائے گی۔ اگرچہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے، تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد فارمولہ طے پا گیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے اتوار کو پوڈوچیری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور تمل ناڈو کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ جماعتیں پوڈوچیری کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی تھیں۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ اب ڈبل انجن حکومت کی ترقیاتی کاموں کا جشن منانا ضروری ہے۔

وزیر اعظم کے دورے کے دوران مڈکّنَم–پڈوچیری اور پرماکودی–رمناتھ پورم کو جوڑنے والی نئی چار لین قومی شاہراہوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا، جس سے شہروں کے درمیان رابطہ بہتر ہونے کے ساتھ تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم این ایچ-332 اے کے مرکنم۔پڈوچیری سیکشن اور این ایچ-87 کے پرمکُڈی۔رامناتھ پورم سیکشن کو چار لین سڑک میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ مراکنم۔پڈوچیری سیکشن کی توسیع سے پڈوچیری کے شہری علاقوں میں ٹریفک جام کم ہوگا اور سفر کا وقت تقریباً 50 فیصد کم ہو کر 30 منٹ رہ جائے گا۔

ملک کی سب سے بڑی نجی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی اڈانی پاور نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ذیلی کمپنی موکسی پاور جنریشن لمیٹڈ کو تمل ناڈو میں 558 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ حاصل ہوا ہے۔ یہ معاہدہ تمل ناڈو پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے لیٹر آف ایوارڈ جاری ہونے کے بعد طے پایا ہے۔

تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ اور بااثر سیاسی لیڈر جے للیتا کی یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عوامی خدمات کو یاد کیا۔