SC/ST ریزرویشن کے تحت پسماندہ ذاتوں کو الگ الگ کوٹہ مل سکتا ہے، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے قبول کیا ہے کہ SC/ST ریزرویشن کے تحت ذاتوں کو الگ حصہ دیا جا سکتا ہے۔ سات ججوں کی بنچ نے اکثریت سے یہ فیصلہ دیا ہے۔
Delhi Excise Policy: سی بی آئی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اگر منیش سسودیا کو ضمانت مل جاتی ہے تو ثبوت ہو سکتے ہیں ضائع
سی بی آئی نے مزید الزام لگایا کہ 22 جولائی 2022 کو وزارت داخلہ نے ایکسائز پالیسی کیس سی بی آئی کو منتقل کیا اور اسی وقت منیش سسودیا نے کابینہ کی ایک فائل اور اپنا موبائل فون بھی ضائع کر دیا تھا۔
Land Scam Case: وزیر اعلی ہیمنت سورین کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، چیف منسٹر کی ضمانت کے خلاف دائر ای ڈی کی درخواست مسترد
ہیمنت سورین پر زمین سے متعلق ایک معاملے میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سورین کے خلاف جاری تحقیقات رانچی میں 8.86 ایکڑ زمین سے متعلق ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ اسے غیر قانونی طور پر ضبط کیا گیا تھا۔
Delhi Excise Policy Case: منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں، ضمانت کی درخواست پر سماعت 5 اگست تک ملتوی
سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو سسودیا کو شراب پالیسی کیس میں ان کے مبینہ کردار پر گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے انہیں 9 مارچ 2023 کو سی بی آئی ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔
Bihar Reservation Policy: سپریم کورٹ سے بہار حکومت کو جھٹکا، 65 فیصد ریزرویشن پر پابندی کا ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ ہائی کورٹ نے بہار حکومت کے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا، جس میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن میں اضافہ کیا گیا تھا۔
Supreme Court on Manish Sisodia: کیا منیش سسودیا آئیں گے جیل سے باہر ؟ سپریم کورٹ میں آج ضمانت کی درخواست پر ہوگی سماعت
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی 29 جولائی کی cause list کے مطابق جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ سسودیا کی عرضیوں پر سماعت کرے گی۔
LGBTQ+ کمیونٹی نے سپریم کورٹ میں دائر کی عرضی، کیا یہ عجیب مطالبہ
2017 کے قوانین کے مطابق خواجہ سراؤں، مردوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین سیکس ورکرز پر خون کا عطیہ دینے پر مکمل پابندی ہے۔
Solid Waste Problem in Delhi: دہلی میں روزانہ 11 ہزار ٹن سے زیادہ ٹھوس فضلہ: ٹھکانے نہ لگانے پر MCD کو سپریم کورٹ کی پھٹکار، کہا – یہ بہت بڑا خطرہ ہے
عدالت نے مرکزی وزارت ماحولیات کے سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کے فوری حل کے لیے ایم سی ڈی اور دہلی حکومت کے افسران کی میٹنگ بلائیں۔
Supreme Court Issue Notice to Governors: بنگال اور کیرالہ کے گورنروں کی طرف سے بل کو زیر التواء رکھنے کا معاملہ ،مرکزی حکومت اور گورنر کےسیکرٹریوں کو نوٹس جاری
کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ گورنرز نے کئی بلوں کو منظوری دینے کے بجائے صدر کو بھیج دیا ہے۔
Money Laundering Case: بھوشن اسٹیل کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر کی درخواست ضمانت پر جواب دینے کے لیے ای ڈی کو 15 دن کا وقت
ای ڈی کا الزام ہے کہ بھوشن اسٹیل کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیرج سنگھل منی لانڈرنگ کے جرم میں ملوث تھے، جس سے 46,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی عوامی رقم کا نقصان ہوا۔