Bharat Express

Supreme Court

 چترکوٹ جیل سانحہ معاملے میں رکن اسمبلی عباس انصاری کی طرف سے داخل ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کونوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے۔

سپریم کورٹ کولجیم نے اس بارے میں کہا کہ اس نے کلکتہ ہائی کورٹ کے مقدمات سے واقف سپریم کورٹ کے دیگرججوں سے مشورہ کیا ہے تاکہ ان کی مناسبیت کا پتہ لگایا جا سکے۔

9 ججوں کی بنچ نے فیصلہ دیا کہ ریاستوں کو معدنیات سے مالا مال زمینوں پر ٹیکس لگانے کی اہلیت اور اختیار حاصل ہے۔ اوڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کو اس کا فائدہ ہوگا۔

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق ایک پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا، 'NEET-UG پر آج کا فیصلہ قیاس آرائیوں کو ختم کرے گا اور لاکھوں محنتی اور ایماندار طلباء کو راحت فراہم کرے گا۔

نیٹ یوجی-2024 پیپرلیک معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ نیٹ یوجی امتحان منسوخ نہیں ہوگا۔ اس معاملے میں سالسٹرجنرل تشار مہتا نے مرکزاور این ٹی اے کی طرف سے دلیلیں پیش کیں۔

سماعت کے دوران جسٹس ایس وی بھٹی نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کیرلہ کے ایک مسلم ریستوراں میں جانا پسند کرتے ہیں۔ اس کی وجہ بھی انہوں نے بتائی ہے۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عرضی گزارمہوا موئترا کی طرف سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ یہ حکم معاشی بائیکاٹ کی کوشش ہے اور چھوا چھوت کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

لکھیم پور میں تشدد کے معاملے میں جیل میں بند سابق مرکزی وزیراجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو ضمانت دے دی ہے۔ لکھیم پور کھیری میں اکتوبر 2021 میں پھیلے تشدد میں 8 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا، امتحان کے ہر مرحلے میں کوتاہیاں رہی ہیں۔ این ٹی اے نے پیپر لیک ہونے کے معاملے کو پہلے ہی قبول کر لیا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ پیپر بینک میں جانے سے پہلے ہی لیک ہو گیا تھا۔ لہذا، NTA کی یہ دلیل کہ پیپر 5 مئی کی صبح لیک ہوا تھا ناقابل یقین ہے۔

سپریم کورٹ میں یوگی حکومت کے نام پلیٹ آرڈر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں، جس میں ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا، پروفیسر اپوروانند اور آکار پٹیل کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔